منظور پشتین - ٹیگ

ریاست اور منظور پشتین۔۔۔۔حسنین اشرف

اکہتر کے بعد سے، بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے عوام کو ایک شکایت ہمیشہ رہی کہ عوام کا مینڈیٹ ایوان اقتدار کی زینت نہیں بن رہا۔ اس بات میں بہرحال سچائی موجود تھی کیونکہ پے در پے، عوامی حکومتوں←  مزید پڑھیے

منظور پشتین کے بعد عمران نیازی کا نمبر بھی لگ سکتا ہے۔۔۔۔ارشد بٹ

مملکت خداداد پاکستان میں غداروں، ملک دشمنوں، غیر ملکی ایجنٹوں، کرپٹ اور اسلام دشمنوں کی پیداوار کسی تعطل کے بغیر جاری رہتی ہے۔ یہ زرخیز فصل کبھی قلت سے دوچار نہیں ہوتی۔ جہاں جمہوری آزادیوں، ریاست پر سول جمہوری بالادستی←  مزید پڑھیے

پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات کیوں مانے جائیں؟؟ ۔۔۔عدنان حسین شالیزئی

فروری 2018 کو محسود تحفظ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جڑے گنتی کے  چند  ساتھیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر سیاسی جدوجہد میں حقوق کے حصول تک ساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھائی۔ پہلے پہل پی ٹی ایم کے←  مزید پڑھیے

منظور پشتین سے انٹرویو۔۔۔۔۔ عبدالحنان ارشد

ایڈیٹر نوٹ: ادارہ مکالمہ یہ بات واضح کرتا ہے  کہ  یہ انٹرویو  آزادی اظہار رائے  کی روح کے تحت شائع کیا جا رہا ہے۔  ادارہ انٹرویو کے مندرجات سے بری الذمہ ہے۔ انٹرویو ور نوٹ: اس انٹرویو کو کرنے کی←  مزید پڑھیے

باغی کون؟ آپ یا ہم گوبھیاں؟ ۔۔۔ معاذ بن محمود

حضور والا، راؤ انوار نے کون سا کشتہ یا کون سی سلاجیت کھائی ہے کہ اس کے پاس اس قدر طاقت آگئی کہ چار سو قتل کر کے بھی وہ اپنے گھر میں عیاشی کر رہا ہے؟ سرکار، آپ لوگ بندوق والوں کی جی حضوری کرتے ہوئے کہتے ہیں انہوں نے بالکل خواتین کی بے حرمتی نہیں کی۔ ہم آپ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔ خواتین سے دراندازی کا امکان ہم کم از کم پاک فوج کی جانب سے مکمل رد کرتے ہیں۔ ہمارے جوان اس نہج پر ہرگز نہیں جا سکتے۔ لیکن حضور، آپ کے کئی حوالدار یہ بات برملا مانتے ہیں کہ آپ ہی کے لوگوں نے خیسور کے حیات خان کے گناہوں کے بدلے اس کے باپ اور بھائی کو اٹھایا ہوا ہے۔ اور پھر آپ کہتے ہیں نامعلوم افراد بندے غائب نہیں کرتے؟ جناب عالی، سانحہ ساہیوال بیج بونے والی ریکی کس نے کی؟ آپ نمبر ون ہیں، جہاں تک ہمیں آپ کے حوالدار بتاتے ہیں۔ کیا یہ سوال اٹھانا ناجائز ہے کہ ایسے کتنے اور واقعات پیش آئے جہاں معصوم افراد کو دہشتگرد بنا کر ان کے اہل خانہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے؟ حضور، کیا ہم نہیں جانتے کہ نقیب اللہ جیسے جوان سمیت چار سو افراد کو قتل کرنے والا راؤ انوار ذاتی حیثیت میں ہرگز اس قدر طاقتور نہیں ہو سکتا کہ اسے چھوا بھی نہ جا سکے؟ کیا ہم نہیں جانتے کہ ریاست پاکستان میں وہ کون سی واحد طاقت ہے جس کے آگے تمام ادارے تمام قانون اور ضابطے بے بس پڑ جاتے ہیں؟ سرکار، کیا یہ حقیقت نہیں کہ راؤ انوار نے یہ سینکڑوں قتل اس دور میں کیے جب رینجرز کو سندھ میں کھلی چھوٹ ملی ہوئی تھی؟ ←  مزید پڑھیے

ہو جس سے اختلاف اسے مار دیجیے ۔۔۔ معاذ بن محمود

آج اگر ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ پولیس کے زیر حراست قتل ناجائز ہے تو پہلے اس ناجائز کو منطقی انجام تک پہنچائیے۔ جب خود کش دھماکے ہو رہے تھے تو ہمیں بیک آواز ان کی مذمت کرنی تھی پھر چاہے خود کش کے ذہن میں ستر حوریں چل رہی ہوں یا پھر ان کی برین واشنگ ہوئی ہو۔ جو سوالات ایک کھلے قتل کو سازش ثابت کرنے کے لیے آپ اٹھا رہے ہیں وہ ذیلی ہیں۔ اصل اور اہم ترین مدعا یہ ہے کہ یہ قتل ہوا ہی کیوں۔ احتجاج کرنے والے کو پولیس اٹھا کر کیوں لے کر گئی۔ کیا دھاندلی کے خلاف کنٹینر پر احتجاج کرنے والا، یا عدلیہ بحالی لے لیے لانگ مارچ کرنے والا کسی پشتون کے احتجاج کی نسبت زیادہ حق رکھتا ہے؟ اگر نہیں تو جو حق انہیں تھا آج اپنا پرامن احتجاج کرنے والوں کو کیوں نہیں؟←  مزید پڑھیے

امید باقی رہے۔۔۔۔ہارون وزیر

 اس سال فروری میں اسلام آباد دھرنے کے بعد سے زور پکڑنے والی تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کو اب تک دس ماہ ہوگئے ہیں شروع میں ان کے چار مطالبات سامنے آئے جن میں سے کچھ پر اسی وقت کام←  مزید پڑھیے

(منظُور پشتین سے خصوصی مکالمہ) کیا میں غدار ہوں؟۔۔۔۔۔۔ عارف خٹک

‎مکالمہ ایگزیکٹو ممبر اور معروف لکھاری محترم عارف خٹک نے منظور پشتین کا خصوصی انٹرویو کیا ہے جو مکالمہ قارئین کے لئیے یہاں شائع کیا جا رہا ہے۔ مکالمہ ہی تمام مسائل کا پرامن اور بہترین حل ہے۔ ادارہ ‎منظور←  مزید پڑھیے

کیا منظور پشتین کے مطالبات، اسےشیخ مجیب الرحمن بنا رہے ہیں؟۔۔۔عبدالحنان ارشد

کسی کو منظور پشتین اور کسی کو مجیب الرحمن بننے کا موقع ہم خود فراہم کرتے ہیں۔ کیونکہ انہیں ان کے جائز حقوق سے اس کقدر  محروم کر دیا جاتا ہے۔ اپنی محرومیوں کو لے کر اندر ہی اندر جو←  مزید پڑھیے

رہبر یا راہزن۔۔۔۔سید فرہا دحسین شاہ

وہ بیس کے پیٹے میں ہے،اور حال ہی میں یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوا ہے۔۔۔۔ایک لاش کے سہارے ایک لسانی تنظیم کی بنیاد رکھتا ہے،نچلے متوسط طبقے سے ہے،کوئی سیاسی تنظیمی مالیاتی یا مذہبی پس منظر نہیں رکھتا۔ایک خاص طبقے کے←  مزید پڑھیے

پھنسی دم کیسے نکالی جائے؟ ۔۔۔ حسن کرتار

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ ملکی صورتحال ایک بار پھر سے نازک ہے۔ فوج کو پی ٹی ایم اور اپنے خلاف تنقید کرنے والوں سے مسئلہ ہے۔ پی ٹی ایم کو فوج کی وعدہ خلافیوں اور ان کے←  مزید پڑھیے

پشتون تحفظ تحریک اور ترقی پسند تنقید ۔۔اثرامام/سندھی سے اردو ترجمہ: سلیم نوناری

آج کل منظور پشتین کی قیادت میں چلنے والی پشتون تحفظ تحریک بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ آپ اپنے آپ کو اس پر تبصرہ کرنے سے روک نہیں سکتے خواہ وہ تبصرہ اس کی حمایت میں ہو، مخالفت میں←  مزید پڑھیے

منظور پشتین کے نام کُھلا خط۔۔۔عارف خٹک

آپ جتنے سادہ مزاج اور مُخلص بندے ہیں۔ اس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ میں نقیب اللہ محسود شہید کی پہلی صبح سے آپ کو جانتا ہوں کہ یہ بندہ کتنا مُخلص اور کھرا انسان ہے۔ محسود تحفظ←  مزید پڑھیے

پشتین سازش کی اصلی کہانی۔۔۔ انعام رانا

میں اک میٹنگ میں تھا جب فون مسلسل بجنے لگا۔ بلوندر سنگھ پرانا یار ہے اور خالصتان کا پرستار ہے۔ تین بار تو اگنور کیا مگر چوتھی بار بجا تو سوچا ضرور بلوندر یا تو پکڑا گیا ہے یا پھر←  مزید پڑھیے

بخدمت جناب کور کمانڈر پشاور۔۔۔معاذ بن محمود

بخدمت جناب کور کمانڈر صاحب ذمہ دار دفاع و سیاست برائے شہرِ پشاور و علاقہ جاتِ مضافات السلام علیکم! بعد سلام عرض ہے کہ راقم آپ کے ان وفاداران میں سے ایک ہے جن کا فرض آپ کے جوتوں پہ←  مزید پڑھیے

پاکستان اور دہشتگردی، منظور پشتین،بیان خاتمہ۔۔۔عامر کاکازئی

جب بھی کوئی  واقعہ یا کہانی ضبطِ تحریر میں لائی  جاتی ہے تو وہ ماضی سے شروع ہو کر حال میں آتی ہے۔ ٹی وی کے مشہور ڈائریکٹر بابر جاوید ہمیشہ اپنی کہانی حال سے شروع کرتے ہوۓ ماضی میں ←  مزید پڑھیے

کچھ من گھڑت باتیں ۔۔۔خالد داؤد خان

منظور پشتین کے ساتھیوں اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماؤں کو لاہور جلسے سے قبل گرفتار کرکے اور جلسے کی اجازت نہ دیکر خود ہی چنگاری کو آگ بنانے کی حماقت کی گئی۔ ریاست اگر اس تحریک کو بیرونی سازش←  مزید پڑھیے

میں قطعاً خود کو توپ نہیں سمجھتا۔۔۔وقار اسلم

قارئین کرام بہت دکھی اور سنجیدہ آ رزو دل آپ کے گوش گزار کرنے جارہا ہوں کہ ہمارے معاشرے کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ ہم اس بات پر اتفاق کرنے کو تیار ہی نہیں کہ کوئی دوسرا ہم←  مزید پڑھیے

پشتون تحریک پہ پنجابی نظر۔۔۔ انعام رانا

کچھ دوستو نے شکوہ اور کچھ نے تو باقاعدہ احتجاج کیا کہ میں نے منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ پہ اب تک کچھ لکھا کیوں نہیں، آبلے پڑ گئے زبان پہ کیا؟۔ سچ کہیے تو جان کر نہیں لکھا۔←  مزید پڑھیے

ریاستی خداؤں کے نام خلقت کا پیغام۔۔۔معاذ بن محمود

میڈیا میں منظور پشتین کو نہ ملنے والی کوریج سے یہ ثابت ہوچکا کہ مین سٹریم میڈیا آزاد ہرگز نہیں۔ میڈیا جب کسی طاقت کے زیراثر کام کرے تو عوام کی آواز نہیں بلکہ پراپیگنڈا مشین بن جاتا ہے۔ پراپیگنڈا←  مزید پڑھیے