مکالمہ کی تحاریر
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

پاکستان میں شہری بحران /عمر شاہد

پچھلی کئی دہائیوں سے حکمران طبقے نے عوام کو یہ بیانیہ تھمایا ہوا ہے کہ پاکستان ایک دیہاتی معاشرہ ہے جہاں صرف 39 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ لیکن عالمی بینک کی تازہ رپورٹ نے اس جھوٹے بیانیے کی←  مزید پڑھیے

خاموش دستک – ایک جائزہ/ عابدہ قریشی

یہ تبصرہ اس تقریر سے ماخوذ ہے جو میں نے 14 ستمبر کو ٹورونٹو میں کتاب ‘خاموش دستک’کی رونمائی کی تقریب پر کی تھی۔ مختصر کہانیاں اور افسانے چند صفحات میں ایک دنیا آباد کر دیتے ہیں ۔ ان کے←  مزید پڑھیے

یقین دونوں طرف سے ٹوٹتا ہے/عائشہ بتول

یقین ایک احساس ہے جو دو دلوں کے درمیان پل بناتا ہے یہ رشتہ صرف ایک طرف سے قائم نہیں ہوتا بلکہ دونوں طرف سے جڑتا ہے اکثر ہم آپنے بڑوں سے کوئی خواہش یا فیصلہ شیئر کرتے ہیں تو←  مزید پڑھیے

خلطِ مبحث: فلسفیانہ مغالطہ یا مکالمے کو دبانے کا دفاعی میکنزم /وحید مراد

خلطِ مبحث محض ایک منطقی لغزش نہیں، علمی اور فکری دنیا میں یہ کبھی کبھی ایک ایسا پوشیدہ ہتھیار بن جاتا ہے جو دلیل کے بوجھ سے بچنے، سوال کی طاقت کو بے اثر کرنے اور مکالمے کی روح کو←  مزید پڑھیے

اُردو کے پاجامے کی شامت/ابونثر

خواجہ حیدر علی آتشؔ بھی شاید ہماری ہی طرح اُوب گئے تھے، مطلب یہ کہ اُکتا گئے تھے: غم و غصہ و رنج و اندوہ و حرماں ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے سو، ہمیں بھی ہمارے ایک مہربان بزرگ←  مزید پڑھیے

گندم اور چینی کی ڈی ریگولیشن، عوام کے خلاف اعلانِ جنگ / عمر شاہد

وزیر خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ گندم، چینی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کو حکومت مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے، اس قدم کو مارکیٹ کی استعداد بڑھانے سے تعبیر کیا جا←  مزید پڑھیے

فن، جمالیات اور مزاحمت – مارکس سے مارکیوز تک (1 )-سائرہ رباب

مارکس کے نزدیک فن اور ثقافت کوئی مقدس یا الگ دائرہ نہیں، بلکہ سماجی پیداوار (social production) کا حصہ ہیں۔ جیسے کارخانے میں مشینیں مادی اشیاء تیار کرتی ہیں، ویسے ہی فن بھی ایک پیداوار ہے ۔۔۔ سماج کے معاشی،←  مزید پڑھیے

جان ہے تو جہان ہے/سیّد مہدی بخاری

آج سے چار ماہ پہلے میرا HBA1C ٹیسٹ 11.6 آیا۔ یہ بلڈ سیلز میں شوگر کی موجودگی کا تین ماہ پر محیط سکریننگ ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اس قدر ہائی آنے کی وجہ میری بدپرہیزی رہی۔ میٹھا میری کمزوری رہا ہے←  مزید پڑھیے

تسکینِ مسافر نہ سفر میں نہ حضر میں/ابو نثر

بد گوئی میں مصروف ہیں حضرات مسلسل۔۔۔ ادبی تقریب تھی۔ تقریب میں کچھ نشستیں خواتین کے لیے مخصوص تھیں۔ چند مردانِ بے خبر آئے اور اُنھیں مخصوص نشستوں پرجا بیٹھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ خواتین کے لیے نشستیں کم پڑ←  مزید پڑھیے

ایران میں چشم دید روزمرہ جرائم /سعد مکّی

میں تہران کے بس ٹرمینل جنوب کے باہر ٹیکسی کے انتظار میں کھڑا تھا ساتھ ہی میرا دوست بھی موجود تھا ۔ ہم خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ کال سننے کے لیے میں نے اپنا موبائل فون نکال کر←  مزید پڑھیے

محبت اور مزاحمت، عمرانی تناظر میں/پروفیسر وسیم آکاش

سیاست کھیل نہیں، ایک عہد ہے۔ یہ اقتدار کا سنگھاسن نہیں بلکہ خدمت کی وہ آزمائش ہے جہاں کردار کے جوہر اور بصیرت کی روشنی پرکھی جاتی ہے۔ تاریخ کی گواہی ہے کہ جن رہنماؤں نے عقل و تدبر، دانش←  مزید پڑھیے

27 ویں آئینی ترمیم کے اہم خدوخال اوراس کی تفصیل /اطہر شریف

حکومت کی جانب سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے۔ وفاقی حکومت آئین کے پانچ آرٹیکلز میں ترامیم کی خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں مجوزہ ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 160، شق 3 اے،←  مزید پڑھیے

نیویارک کا نیا مسلمان میئر؛دنیا بدل رہی ہےکیا؟-انیس اکرم

ظہران ممدانی کا نیو یارک مئیر منتخب ہونا نئے زاویوں سے سوچنے کی دعوت دے رہا ہے ۔۔ دنیا بدل رہی ہے غزہ کے سانحے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی اور سماجی شعور میں مثبت تبدیلی آرہی ہے نائن←  مزید پڑھیے

نیویارک کا نیا مسلمان میئرـ کیا دنیا بدل رہی ہے؟-انیس اکرم

ظہران ممدانی کا نیو یارک مئیر منتخب ہونا نئے زاویوں سے سوچنے کی دعوت دے رہا ہے ۔۔ دنیا بدل رہی ہے غزہ کے سانحے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی اور سماجی شعور میں مثبت تبدیلی آرہی ہے نائن←  مزید پڑھیے

سٹاک ہوم سینڈروم/توقیر بُھملہ

تعلق اور لمس کی طلب خالصتاً انسان کا اپنا تخلیق کردہ جذبہ ہے۔ لاکھوں سال پہلے کا انسان بھی کسی کے لمس اور انسیت کے لیے اداس رہتا ہوگا، غاروں میں تنہا رہنے والوں نے تبھی تو دیوتاؤں کے خوبصورت←  مزید پڑھیے

امید پہ دنیا قائم ہے/حیدر جاوید سیّد

کچھ دوست احباب اور قارین مسلسل پوچھ رہے ہیں کہ معروضی حالات اور ملکی سیاست کو نظر انداز کیوں کررہا ہوں؟ عزیزو! ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ہم لکھنے بولنے کیلئے کتنی آزادی محسوس کرتے←  مزید پڑھیے

ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے/ابو نثر

ممتاز محقق، مصنف اور مؤلف محترم محمد راشد شیخ نے ہمارا پچھلا کالم پڑھ کر مولانا عبدالمتین منیری کے ہاتھ اکبرؔ الٰہ آبادی کے وہ چاروں مصرعے ہمیں بھجوا دیے ہیں، جن میں سے فقط دو ہی ہمارے پاس باقی←  مزید پڑھیے

تعلیم، ریاست اور انسان : ایک جائزہ (1)-وحید مراد

تعلیم، صرف ریاست کے مفادات کی خادم ہے یا انسان کے شعور کی معمار بھی؟ بحرانِ تعلیم، نظام کا ہے یا فکر کا؟   چند روز قبل محمد دین جوہر صاحب نے اپنی ایک پوسٹ میں فرمایا کہ ” تعلیم عامہ←  مزید پڑھیے

جینسن ہوانگ کون ہے؟-عارف انیس

یہ دنیا کی پہلی پانچ ٹرلین ڈالرز والی کمپنی این وڈیا کے بانی جینسن ہوانگ کی کہانی ہے۔ پہلی نظر میں، جینسن ہوانگ ایک عام ٹیکنالوجی سی ای او لگتا ہے۔ لیکن اُس کی کالی لیدر جیکٹ کوئی فیشن اسٹیٹمنٹ←  مزید پڑھیے

جی رہا ہے کیا؟مر رہا ہے کیا؟-ابو نثر

مُعَوِّذ میاں کا تفصیلی تعارُف پھرسہی۔ مختصر تعارُف یہ ہے کہ معوذ اسعد صدیقی آج کل شمالی امریکا میں “ہم نیوز” کے بیورو چیف ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقعے پر اُنھوں نے امریکی محکمۂ←  مزید پڑھیے