اردو - ٹیگ     ( صفحہ نمبر 61 )

معصوم گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات ایک قومی المیہ ۔۔۔ خواجہ حبیب

ورکشاپ کے چھوٹوں کی نسبت تعلیم یافتہ پروفیشنلز کے گھروں میں کام والے بچوں پر تشدد کے پے در پے واقعات اور ان کی شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ پڑھے لکھے لوگ بھی حقیقت میں کتنے بڑے جاہل اور سفاک ہو سکتے ہیں۔ ←  مزید پڑھیے

پاکستان کوارٹرز کا نوحہ ۔۔۔منصور ندیم

آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو ان کے گھروں سے محروم کیا جارہا ہے، ان معمولی کوارٹروں کے بدلے میں وہ کیا کیا نہ چھوڑ کر آئے تھے۔ کراچی میں آج پاکستان کوارٹرز پر جس طرح سے پولیس گردی کی گئی اور پھر جس طرح سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور زخمی کیا گیا ہے، وہ یقینا انتظامیہ کے لئے شدید شرمناک ہے ، یہاں پر 35 سالوں سے رہنے والے ان مکینوں کے بزرگوں کو یہ کوارٹرز حکومتی نوکریوں کی بنیاد پر رہائش کے لئے ملے تھے، یہی اردو بولنے والے آج سیاسی حیثیت میں بھی تقسیم در تقسیم ہیں۔←  مزید پڑھیے

صادق اور امین ۔۔۔ حارث خان

ذرا سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر سوچئے کیا عمران خان صادق اور امین کہلانے کے لائق ہیں؟ کیا یہ توہین رسالت نہیں کہ جناب سید و مرشد محمّد صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب القابات ایک ایسے انسان کے لئے استعمال ہوں جو اس معیار پر پورا نہیں اترتا؟ ←  مزید پڑھیے

سو لفظوں کی کہانی: سچا پیار ۔۔۔ عبد الحنان ارشد

وہ بس میں میرے ساتھ والی سیٹ پر آ کر بیٹھا تھا۔ وضع قطع سے ماڈرن معلوم ہوتا تھا، اور بول چال سے پڑھے لکھے ہونے  کا بھی گمان ہو رہا تھا۔ اس نے فون کانوں کو لگایا، منقطع شدہ رابطے کو آگے بڑھایا۔ کسی←  مزید پڑھیے

پاکستانی معاشرے میں شدت پسندی اور عدم برداشت کی تاریخی وجوہات اور ان کا تدارک ۔۔۔ ہارون ملک

پاکستان اور ہم سب ہمیشہ سے ایسے نہیں تھے۔ کبھی یہاں پر بھی پرندے (سیاح) موسموں کے حساب سے آتے تھے، رہتے تھے، انجوائے کرتے تھے اور پھر چلے جاتے۔←  مزید پڑھیے

زبانوں کی باتیں۔ فہد احمد

زبان  جسے انگریزی میں لنگوئج ، ہسپانوی میں ، ادیوم ،  عربی میں لغت ، ترکی   میں دلی چینی میں “یواے ” برصغیر میں بولی اور فارسی میں “زبان ” کہتے ہیں۔یا پاکستان میں  اسے عام زبان میں بولی   کہ←  مزید پڑھیے

نظریاتی شیطان بقلم خود ۔۔۔ آریان ملک

دہریت ہو، سیکولرزم ہو یا لبرلزم، یہ کسی تحریک کے نام نہیں ہیں۔ نہ ہی ان نظریات کے حامل افراد نے اپنے نظریات کی کبھی تبلیغ کی ہے۔ یہ تو محض علم اور غوروفکر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سوالات اور موجود حقائق کی بنیاد پر دئیے گئے جوابات کا نام ہے۔←  مزید پڑھیے

غنڈہ، لفنگا اور بدمعاش خواجہ سعد رفیق ۔۔۔ راشد ملک

یہ بات ہے 1982 کی جب میں گورنمنٹ کالج لاہور میں دن رات اسلام کی سر بلندی کے لیے سٹوڈنٹ الیکشن کی تیاری میں مصروف تھا- ایم اے او کالج وہاں سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پڑتا تھا-←  مزید پڑھیے

قصے چند فراڈیوں کے ۔۔۔ معاذ بن محمود

دوستوں، ایسا ہے کہ روپیہ، درہم، ڈالر اور پاؤنڈ ان سب سے بڑی کرنسی وقت ہے۔ وقت کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ جذبات کی رو میں بہہ کر اپنے آنے والے وقت کو جانتے بوجھتے ضائع کرنے والے، پھر اس کے بعد اپنی بیوقوفی کے دفاع میں تاویلیں دینے اور الٹا نقصان پہنچانے والے کی وکالت کرنے والے لوگ کائنات کے احمق ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ ←  مزید پڑھیے

مکالمہ، ہم جنس پرستی پر ۔۔۔ ہارون ملک

ہم جِنس پرستی بالکل ایک نیچرل ذہنی رُجحان ہوتا ہے۔ چند ایک کیسز میں مُمکن ہے کہ نفسیاتی وجُوہات بھی ہوں لیکن اِس tendency کو ذہنی بیماری سمجھنا یا اِس کو صرف مذہبی نظر سے دیکھنا بذاتِ خُود ایک ذہنی و نفسیاتی مسلۂ ہے۔←  مزید پڑھیے

غیر مستحکم معیشت اور اس کے چند فوائد ۔۔۔ حارث خان

مارکیٹ کا بڑھنا یا اترنا خبر پہ منحصر ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی کا نقصان کسی کا فائدہ بن جاتا ہے۔ کاروباری اِنسان کبھی بھی کسی اڑتی افواہ کا یقین نہیں کرتا تاوقتیکہ کسی پُر اعتماد ذرائع کو خبر کی تصدیق کرتا نہ دیکھ لے۔ حکومت کے وجود میں آتے ہی خبر در خبر کا ایک تسلسل شروع ہوا اور ہر جگہ بے چینی کی فضا قائم کردی گئی۔ ←  مزید پڑھیے

ٹیکنالوجی کے نقصانات ۔۔۔حرا نثار

غرض یہ کہ موبائل فون نے ہماری تقریباً تمام سرگرمیوں کو ختم کرکے ہمیں ایک جگہ قید کرکے رکھ دیا ہے جہاں لوگ گھنٹوں اپنا قیمتی وقت مختلف سوشل ویب سائٹس اور گیمز کھیلنے میں ضائع کردیتے ہیں۔معاشرے میں تربیتی کردار سازی کا سلسلہ موبائل فون نے تقریباً منقطع کردیا ہے۔جو معاشرے میں نئی نسل کی تربیتی صلاحیتوں کو صلب کر رہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم موبائل فون کو بطور ضرورت اور اسکا مثبت استعمال کریں تاکہ ہماری روایتی و ثقافتی اقدار قائم رہیں۔←  مزید پڑھیے

حکومت اور معاشی بحران ۔۔۔ ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

اصل قصوروار خان صاحب کے وہ حاشیہ بردار حضرات ہیں جنہوں نے یہ کہہ کر انہیں بانس پر چڑھا رکھا تھا کہ ان کی ایک صدا پر بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈالروں کے ڈھیر لگا دیں گے ۔۔۔ گویا، جیبوں میں چیک بکس ڈالے وہ بالکل تیار بیٹھے ہیں اور انہیں تو بس عمران خان صاحب کے حلف اٹھانے کا انتظار ہے۔←  مزید پڑھیے

حکایت ایک ہیروئنچی کی ۔۔۔ حارث خان

قوم قربانی دے۔ لیڈر نے اصرار کیا۔  جناب قرض میں ڈوبے لوگوں پر قربابی لاگو نہیں ہوتی شریعت سے ثابِت ہے۔  شریعت میں قرض دار کے لیے قربابی کی گنجائش نکالی جائے۔ لیڈر نے حکم دیا۔ قربان جاؤں کس بھولے←  مزید پڑھیے

ہری ونش رائے بچن : جدید ہندی شاعری کا ایک بڑا نام اور ” مدھو شالہ” کے خالق۔۔۔۔۔۔۔ احمد سہیل

ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کے والد  ہیں’ ہری ونش رائے بچن (۱۹۰۷-۲۰۰۳) کو ہندی زبان کا اہم شاعر تسلیم کیا جاتا ہے۔اترپردیش میں الہ آباد کے محلے” چک” کے ایک مکان میں پیدا←  مزید پڑھیے

خاتون آخر کا انٹرویو اوّل ۔۔۔ معاذ بن محمود

ذیل انٹرویو حال ہی میں بھوٹان کے معروف بے زبان اینکر مدیم نلک نے بھوٹان کی خاتون آخر جناب صغراں بی بی سے لیا۔ انٹرویو جس قدر بندگی و بے بسی سے لیا گیا اس سے محسوس یہ ہوتا کہ انٹرویو لیا نہیں، دیا گیا ہے۔ بہرحال بھوٹان کے وزیراعظم چنگیز جان کی اہلیہ اور خاتون آخر کا انٹرویو پیش خدمت ہے۔ ←  مزید پڑھیے

سوشل میڈیا کے فراڈیے ۔۔۔ ہارون ملک

کُوئی آپ کو نوٹ بنانے والا شُعبدہ باز مِلے گا، کُوئی مزدُور کے بھیس میں سونا نکلنے کی کہانی سُنائے گا، کُوئی انعام کا بتائے گا، سو طرح کے دھندے سو طرح کے فراڈ۔ ←  مزید پڑھیے

استاد، تعلیم اور مشرق و مغرب ۔۔۔ حبیب خواجہ

بیلجئم کی لیون یونیورسٹی کے فلاسفی ڈیپارٹمنٹ میں “فلاسفی آف سائنس” کا اورل ایگزام تھا ۔ دس سٹوڈنٹس کو پروفیسر صاحب نے بلایا ہوا تھا ۔ راؤنڈ ٹیبل پر بیٹھے سب طلباء کو بیس ٹاپکس کی ایک لسٹ اور ایک←  مزید پڑھیے

حکایاتِ گانجا فروش ۔۔۔ حارث خان

گانجا فروش یہ کہہ کے خاموش ہو گیا۔ بات اس کی بھی ٹِھیک تھی کہ اُدھار کشمیر کی آزادی تک بند ہے۔←  مزید پڑھیے

لکھ مگر پیار سے ۔۔۔ معاذ بن محمود

دوستوں، ایسا ہے کہ میں نے تو بتیس سال کی عمر میں سیکھ لیا ہے کہ ہر چیز مال کے ترازو میں نہیں تولی جاتی۔ بالفرض کوئی لکھاری اس حقیقت سے نابلد ہے تو کم سے کم اتنی مہربانی ضرور کرے کہ اپنی تحریر کا کم سے کم معاوضہ بتا دیا کرے تاکہ ہم باقاعدہ طور پر یہ سودا شروع میں ہی منسوخ کر ڈالیں۔ بعد میں آپ کو بھی مسئلہ نہیں ہوگا اور ہم بھی دلی افسوس سے بچ جائیں گے۔←  مزید پڑھیے