سو لفظوں کی کہانی: سچا پیار ۔۔۔ عبد الحنان ارشد

وہ بس میں میرے ساتھ والی سیٹ پر آ کر بیٹھا تھا۔ وضع قطع سے ماڈرن معلوم ہوتا تھا، اور بول چال سے پڑھے لکھے ہونے  کا بھی گمان ہو رہا تھا۔

اس نے فون کانوں کو لگایا، منقطع شدہ رابطے کو آگے بڑھایا۔
کسی کو اپنے پیار کی دلیلیں دی جارہی تھیں ، کھانے پر مدعو کیا جا رہا تھا۔ گھر والوں کی ناراضگی کی صورت میں گھر چھوڑنے پر آمادہ کیا جا رہا تھا۔

فون بند ہوتے ہی دوبارہیل  بجا۔

فون کے بند ہوتے ہی محترم کی حالتِ زار خراب ہو گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پتا چلا اُس کی بہن کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply