چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں ۔۔۔ شاہ عالم
پھر پتہ نہیں کب ہم بڑے ہوگئے اور ان سب چیزوں سے دور ہوگئے۔ شاید جس دن ہم نے اسکول چھوڑا اسی دن بچپن ختم ہوگیا۔ شاید جس دن خود محنت کرکے پیسے کمائے اسی دن لڑکپن ختم ہوگیا۔ بہتیرے دوست تھے جو بعد میں بھی پٹی کھیلتے رہے مگر ہم پٹی سے کیا، ان دوستوں سے بھی دور ہوگئے۔ اب حیرت ہوتی ہے کہ ہم کتنے بے فکرے ہوتے تھے۔← مزید پڑھیے
