مختصر کہانی۔۔۔عبدالحنان ارشد

رجو کی بیٹی نے میٹرک نمایاں نمبروں سے پاس کیا تو گاؤں میں
اس کی بیٹی کی قابلیت کی دھاک بیٹھ گئی۔

رجو نے شہر کے بڑے کالجوں سے رابطہ کیا تاکہ بیٹی کو اچھے کالج میں
داخل کروا سکے۔

لیکن فیس کا سن کر اس کا دل بیٹھ جاتا۔

ایک کالج والوں نے کہا آپ فیس کی فکر نہ کریں۔
بیٹی کو کالج بھیجنے کی تیاری کریں ۔۔ ہم یہاں خدمت خلق کے لئے بیٹھے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

پیسہ تو بندہ کہیں  اور سے بھی کما سکتا ہے۔
چند دنوں بعد سکول سے پیغام آیا۔
فنڈز کی مد میں پچاس ہزار جمع کروا دیں!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply