اردو - ٹیگ     ( صفحہ نمبر 47 )

سب چلتا ہے۔۔۔۔مدثر سبحانی

میں اور میرے کلاس فیلوز کا ٹولہ ایک دوست کی شادی میں موجود تھے، کافی عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی، تھوڑی دیر گپ شپ میں گزری، جس طرح دوستوں میں بے تکلفی ہوتی ہے، بات مجھ پر آگئی کہنے لگے←  مزید پڑھیے

خارش تو خارش ہے۔۔عبدالروف خٹک

ہمارے لئیے یہ بات کسی شرمندگی سے کم نہیں کہ اک خاتون اک ایسے موضوع پر لب کشائی کررہی ہے جو اک فطرتی عمل ہے اور وہ عمل کسی کے ساتھ بھی کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ۔ موصوفہ نے←  مزید پڑھیے

مولانا اور حکومت۔۔۔ایمان شاہ

اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس چیز پر نہ اکسادے کہ تم انصاف چھوڑ دو۔۔ پچھلے چند دن سے مولانا طارق جمیل صاحب تنقید وہرزہ سرائی کی زد میں ہیں۔۔وجہ عمران مخالف عناصر بتاتے ہیں کہ آخر اس زانی←  مزید پڑھیے

قصہ ایک کوکین زدہ بادشاہ کا ۔۔۔ معاذ بن محمود

بادشاہ سلامت نے اپنے کمرہ خاص سے باہر نکلتے ملکہ عالیہ کو دیکھا جو گہری نیلی آگ کے گرد بلوچ موسیقی لگائے کوئی چلہ کاٹ رہی تھیں۔ بادشاہ کو اس لمحے وہاں کچھ غیر مرئی مخلوقات کی موجودگی کا شائبہ ہوا جو اس موسیقی پر لڈی ڈال رہی تھی۔ “بلوچ موسیقی پر لڈی؟” بادشاہ سلامت ابھی یہ سوالیہ سوچ ذہن ہی میں لائے تھے کہ ملکہ عالیہ کی آواز ان کے کانوں سے ٹکرائی۔۔۔ “تینوں کی؟ میری موسیقی میرے مؤکل میری مرضی”۔ بادشاہ سلامت کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے وقوعہ سے کلٹی ہونا مناسب سمجھا۔ ←  مزید پڑھیے

غریب خواتین کی قاتل ڈاکٹر۔۔۔۔عارف خٹک

کرک میں تحریک انصاف کےضلعی صدر میجر سجاد بارکوال کی بیوی کو بحیثیت گائناکالوجسٹ ضلع کرک کے غریب عوام پر مُسلط کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر صوفیہ سجاد نے ظلم کی انتہاء کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق  موصوفہ پیسوں کیلئے 100 میں←  مزید پڑھیے

روبینہ فیصل کی خواب سے لپٹی کہانیاں۔۔۔۔۔فیصل فارانی

خواب سے لپٹی کہانیاں۔ بہت سے خوابوں کی کہانیاں ہیں۔ خواب۔ محبت، خلوص، ایثار اور قربانی کے خواب۔ محرومیوں سے آزادی کے خواب۔ اپنی تلاش کے خواب۔ خود کو کسی کی محبت میں گم کر دینے کے خواب۔ اور ایسے←  مزید پڑھیے

جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے پر لعن طعن نہیں کیا جانا چاہیے۔۔۔۔عبدالحنان ارشد

آج لوگ جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے پر لعن طعن کرتے ہیں۔جنرل نیازی کو سقوطِ ڈھاکہ کا موردِالزام ٹھہراتے ہیں۔ یہ لوگ شاید تاریخ سے نابلد ہیں یا بھیڑ چال کا شکار ہو کر سارا ملبہ جنرل نیازی کے کندھوں←  مزید پڑھیے

مری سے آگے جہاں اور بھی ہے۔۔۔۔۔شجاعت بشیر عباسی

مری سیاحوں کے لیے ہمیشہ ہی پرکشش رہا موسم سرما ہو تو برفباری جبکہ گرمیوں میں ٹھنڈی ہوائیں کھانے پورے پاکستان سے سیاحت کے شوقین مری کا رخ کرتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل مقامی افراد کی طرف←  مزید پڑھیے

شادی ذمہ داریوں کا نام کیوں ؟۔۔۔۔۔ قربِ عباس

ہمارے سماج میں زیادہ تر شادی کو جنسی آسودگی، رومانس اور دوستی سے الگ معاملہ تصور کیا جاتا ہے۔ بیوی اور محبوبہ یا بیوی اور دوست الگ الگ رشتوں کے طور پر لیے جاتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ مرد←  مزید پڑھیے

منادی ہے۔۔۔۔۔فیصل عظیم/نظم

منادی ہے کہ اب حکمِ بہاراں ہے منادی ہے کہ اب پتّوں کی رنگت بس ہری کہلائے زباں پر زرد کا قصّہ نہیں ٹھہرے جو ہو اب شاخ پر، سب گل کہیں اُس کو زبانوں پر کوئی کانٹا نہیں ہوگا←  مزید پڑھیے

اسے جیل میں ڈالنا ہے؟ اُمیدوں کو بھی قید کیجیے۔۔۔۔۔۔سید شاہد عباس

معاشرہ ایسی اکائیوں سے جڑ کے بنتا ہے جن کی انفرادی کوششوں کا ثمر جب اجتماعی صورت میں سامنے آنا شروع ہوتا ہے تو معاشرہ مثبت رجحانات پانا شروع کر دیتا ہے اور ترقی کے زینے طے کرنا شروع کر←  مزید پڑھیے

پیر وارث شاہ ۔۔۔ مہرساجدشاد

سائبان ویلفیر سوسائٹی گوجرانوالہ اور روزنامہ بھلیکھا کے زیر انتظام مزار پیر وارث شاہ پر بیٹھک منعقد ہوئی۔ اس روح پرور تقریب میں کلام سنا گیا اور  پیر وارث شاہ صاحب کی شاعری پر بات کی گئی۔ پنجابی زبان کی←  مزید پڑھیے

پاک بھارت جنگوں کی تاریخ، اپنا اپنا جہنم۔۔۔۔اطہر شہزاد

اللہ اللہ کرکے 16 دسمبر کا دن گزر گیا، اور اسکے ساتھ ہماری قومی تذلیل کی وہ جھوٹی اور مبالغہ آمیز کہانی بھی منظر سے غائب ہوگئی جو پاک بھارت تاریخ کے نام سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرڈمپ کی←  مزید پڑھیے

انجان جہانوں کے مسافر ۔۔۔ بابر فیروز

اور پھر آج سے چند دن پہلے مورخہ ۵ دسمبر کے دن پروفیسر کو اپنے دوسرے چھوٹے ہونہار بیٹے وائجر دوم کا خط ملا کہ والد صاحب میں اس وقت اپ سے ۱۸ ارب کلومیٹر دور پہنچ چکا ہوں، آج سورج سے نکلنے والی شعاؤں کے ذرات جن کے بارے میں میں نے سراغ رکھا ہوا تھا بالکل ماند پڑ چکی ہیں۔ اب میں سورج کے حفاظتی بلبلے ہیلو پاز کے شمسی کشش کے دائرے سے شام کسی لمحے نکل جاؤں گا۔۔ ←  مزید پڑھیے

غیر سازی (Otherization) کے رویے اور دیوبندی روایت۔۔۔۔عمار خان ناصر

کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر ایک مختصر تبصرے میں یہ عرض کیا گیا تھا کہ بقا وارتقا اور تنازع للبقاء کی حرکیات کے بغور مطالعہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ برصغیر کی مذہبی فکر کے افق پر مستقبل←  مزید پڑھیے

مرزا بنے قوالی کے اُستاد۔۔۔عبداللہ خان چنگیزی

اس جہاں میں انسان کو ایسے بہت سے واقعات درپیش ہو جاتے ہیں جن سے وہ بہت کچھ سیکھتا ہے، ان میں اچھائی بھی ہوتی ہے برائی بھی، سکون بھی ہوتا ہے مصیبت بھی، عزت بھی ہوتی ہے ذلت بھی،←  مزید پڑھیے

مہذب کون؟۔۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

سب اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھے گپیں ہانک رہے تھے کہ گھنٹی بجی۔ یہ میرے لیے بالکل انہونی بات تھی۔کیونکہ اس سے پہلے ایسا اتفاق نہیں ہوا تھا۔اگرچہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ روایت ہمارے ہاں بھی چل پڑی تھی←  مزید پڑھیے

ایک خواجہ سرا کے ساتھ ملاقات۔۔۔۔۔ محمد حسین آزاد

اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ انسان اشرف المخلوقات اور پھر مسلمانوں میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں۔کوئی بڑا متقی و پرہیزگار ہوتا ہے تو کوئی دین ودنیا سے غافل، کوئی بڑا عالم و عاقل تو کوئی مجھ جیسا گناہ←  مزید پڑھیے

فرعون کے دو بدو: پانچواں (آخری) حصہ ۔۔۔ میاں ضیاءالحق

  97 لاکھ آبادی والے ہنگامہ خیز قاہرہ میں دودن گزارنے کے بعد 5 لاکھ آبادی والے لکسر میں آیا تو یہ شہر پرسکون سا لگا۔قیمتوں کے لحاظ سے بھی سستا ہے۔ مشرقی افریقی حصہ ہونے کی وجہ سے لوگوں←  مزید پڑھیے

میری ڈائری کا ایک صفحہ۔۔۔۔۔ کاشف علی

السلام علیکم۔۔ پھوٹتے سورج کی کرنوں کے ساتھ کاشف علی کا سلام قبول کیجئے صبح کے آٹھ بج چکے ہیں،آج اتوار ہے دسمبر کی 16 تاریخ، آج سے 49 سال پہلے یہی دسمبر جاتے ہوئے پاکستان کا ایک حصہ ساتھ←  مزید پڑھیے