عبدالباسط ذوالفقار کی تحاریر

چل اِنشاؔ اپنے گاؤں میں/ عبدالباسط ذوالفقار

میں جب جب ’لوبیا‘ کھاتا ہوں مجھے آبائی گاؤں کے وہ گلی کوچے یاد آتے ہیں۔ جہاں مٹی میں اَٹے ہم دوڑتے پھرتے تھے۔ کچے مٹی کے مکان اور ان کی کچی ہی گلیاں، لکڑی کے دروازے، جڑی ہوئی چھتیں،←  مزید پڑھیے

کبھی وہ آف لائن ہوتی ہے،کبھی آن لائن(روداد)۔۔عبدالباسط ذوالفقار

آن لائن کلاسز کے اپنے ہی مزے ہیں۔ استاد چیخ چیخ کر  تھک جاتا ہے اور طلباء دیوار کے پیچھے آنکھ مچولی کھیل رہے ہوتے ہیں اور ہم جیسے ہوں تو میوٹ کر کے دو گھڑی آنکھ لگا لیتے ہیں۔←  مزید پڑھیے

کبھی آپ کی دھنبوڑی سے ملاقات ہوئی؟۔۔عبدالباسط ذوالفقار

آج میں گھر آیا تو بھتیجے میاں کی ایک آنکھ پھولی ہوئی تھی۔ خبر ہوئی کہ گرمیوں کے بے تاج بادشاہ  چُما  دے کر گئے ہیں۔ چھوٹے میاں بار بار کیاری میں گھس رہے تھے۔ وہاں کہیں دنبور زرد استراحت←  مزید پڑھیے

رفت گزشت، جب ہمیں فرقوں میں بانٹ دیا گیا ۔۔عبدالباسط ذوالفقار

دو چار روز قبل ہمارے محلے کے آخری بزرگ بھی آخرت  کو سدھار گئے۔ بزرگ رحمت ہوتے ہیں یہ بات ہم نے سن رکھی ہے لیکن عملاً دیکھ لیں تو کیا ہی بات ہوگی۔ مجھے یاد ہے یہ سب بزرگ←  مزید پڑھیے

سماج کی روح کا بہترین عکس کیا ہے؟۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

بچے کی پہلی درسگاہ اس کے والدین کی گود ہے،اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ بعض   اوقات یہ درسگاہیں ہی معصوم ذہن کو متشدد بنا کر معاشرے میں ایک بُرے فردکا اضافہ کرتی ہیں۔ بچہ جوں جوں←  مزید پڑھیے

پاس لحاظ صرف چھوٹوں پر لازم ہے؟۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

کیا پاس لحاظ صرف چھوٹوں پر لازم ہے؟ بڑے اس سے ماورا ہوتے ہیں؟ پہلی ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ بڑوں پر کہ وہ چھوٹوں پر شفقت کریں یا چھوٹوں پر کہ وہ بڑوں کا احترام کریں؟ میں←  مزید پڑھیے

آسانیاں بانٹیں، اطمینان ملے گا۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

وہ روزانہ صبح سات بجے ماسوائے اتوار ،راستے پر گزرتی نظر آتی تھیں۔ جاڑے کی دھندلی صبح، جب چہار سو کہرے کا بسیرا ہوتا، پتوں پر پھوار جمی ہوتی تھی۔ کہرا نہ ہو تو یخ بستہ، برفیلی ہوا کے تھپیڑے←  مزید پڑھیے

اب تک ہماری عمر کا بچپن نہیں گیا ۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

کچھ دنوں سے پے در پے چند ایسے مضامین پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ جن میں بچپن کے قصے، سہانے دنوں کی یادیں تھیں۔ جب شام بھی ہوا کرتی تھی اور اب تو صبح کے بعد سیدھی رات ہو جاتی ہے۔←  مزید پڑھیے

چپکے سے محبت کا ورق موڑ دیا۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

سردی کی ہلاکت خیزی عروج پر تھی جب یخ بستہ رات کے دوسرے پہر نے کروٹ لی۔ گھپ اندھیرے میں خاموشی کا راج تھا۔ ہاں مگر گھڑی کی ٹک ٹک صاف سنائی دے رہی تھی۔ باہر شاید بارش برس رہی←  مزید پڑھیے

اسی خاک سے خوف آتا ہے۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا۔ ایک سفر درپیش تھا لیکن ہیبت اس قدر تھی کہ قدم باہر رکھنے سے ہچکچا رہا تھا۔ دماغ میں پولیس موبائل اور ایمبولینس کے سائرن کی ملی جلی آوازوں کی بھنبھناہٹ تھی۔ ہچکچاہٹ بھی←  مزید پڑھیے

جب قبر نے مجھے پکارا۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

کھودی ہوئی ’’قبر‘‘ مجھے آواز دے رہی تھی۔ میں کان لپیٹ کر گزر چکا تھا۔جب ایک آواز نے پیچھا کیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو مجھے لگا جیسے وہ مجھے بلا رہی ہو۔ عشاء کا وقت تھا۔ میں قبرستان←  مزید پڑھیے

مہذب کون؟۔۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

سب اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھے گپیں ہانک رہے تھے کہ گھنٹی بجی۔ یہ میرے لیے بالکل انہونی بات تھی۔کیونکہ اس سے پہلے ایسا اتفاق نہیں ہوا تھا۔اگرچہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ روایت ہمارے ہاں بھی چل پڑی تھی←  مزید پڑھیے

خوشیاں کشید کی جا سکتی ہیں۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

ایک ویب سائٹ کھنگالنے کے دوران ایک تصویر پر نظر جا رکی۔ ایک ڈاکٹر آپریشن تھیٹر میں اوزار لیے کھڑے ہیں، سامنے اسٹریچر پر ایک بھالو  کو لِٹا رکھا ہے۔ تعجب ہوا کھلونے کا آپریشن؟ پھر نظر جا کر ایک←  مزید پڑھیے

اردو کی غلطیاں کیسے دور کریں؟۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

کسی بھی تحریر میں ذکر کیا گیا واقعہ جتنا اہم ہوتا ہے، اتنی ہی اہمیت اس میں استعمال کیے گئے الفاظ کی بھی ہوتی ہے۔ یعنی تحریر کی خوبصورتی الفاظ کے انتخاب  اور اس کے بعد صحیح اور برمحل استعمال←  مزید پڑھیے

بجلی کی یاد میں۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

بجلی کی آنکھ مچولی جاری تھی بالآخر آنکھیں جھپکاتی ہوئی چلی گئی تھی۔ خاصے انتظار کے باوجود نہ آئی، ہمت فین جھلتے جھلتے کلائی دُکھنے لگی تو میں تنگ آ کر باہر نکل گیا۔ کیا دیکھتا ہوں ”میرا دوست باغیچے←  مزید پڑھیے

محرومی۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

گزشتہ روز ایسے شخص کو دیکھا جس کی نظروں کے بارے مشتاق احمد یوسفی رح نے کہا تھا: “اب تم جن نظروں سے مرغی کو دیکھنے لگے ہو، ویسی نظروں کے لیے تمہاری بیوی برسوں سے ترس رہی ہے۔” لیکن←  مزید پڑھیے

”زندہ رہنے کو بہت زہر پیا جاتا ہے“۔۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

امریکی کہاوت ہے ”دنیا میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیسے زندہ رہا جائے؟” کب تک زندہ رہنا ہے یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن ہمیں فی زمانہ یہ سوال درپیش ہے کہ ”کیسے زندہ رہا جائے؟”←  مزید پڑھیے

آٹھ اکتوبر 2005۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

وہ ایک ایک کانام پکار کر کلاس سے باہر کھڑا کر رہے تھے، لمبی قطار میں لڑکے لڑکیاں سر جھکائے کھڑے تھے، کہ سر جمال علوی سامنے آئے اور اچھا خاصا بھا شنڑ دے کر باتوں ہی باتوں میں خوب←  مزید پڑھیے

مانسہرہ کی تین وادیاں، تین تحصیلیں۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

مرغزاروں کی سرزمیں مانسہرہ؛ مجموعی طور پر تین وادیوں پر مشتمل ہے جو مانسہرہ کی تین تحصیلوں سے مل کر بنتی ہیں۔ وادی پکھل: مانسہرہ میں وادی پکھل انتہائی زرخیز زمینوں کا مکان ہے۔ یہاں سبز ہریالے کھیت لہلاتے نظر←  مزید پڑھیے

کب نظر آئے گی تبدیلی کی بہار؟۔۔۔۔۔عبدالباسط ذوالفقار

”تعلیم و تربیت ایک سنجیدہ کام ہے، تعلیمی معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ صوبے میں تعلیم کے ساتھ مذاق برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معیاری تعلیم کے←  مزید پڑھیے