رمشا تبسم کی تحاریر

زندگی کا گِدھ۔۔۔۔رمشا تبسم

سخت گرمی اور حَبس کی وجہ سے راشد کا جسم پسینے میں شرابور تھا۔ٹوٹی جوتی گھسیٹ کر چلتا ہوا وہ  اُس وقت رُکا جب برگر اور شوارما کی دکان  سے ایک لفافہ  اسکے قدموں میں گرا۔ راشد نے لفافہ  اٹھایا←  مزید پڑھیے

راستے خون پیتے ہیں۔رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشین” سے اقتباس

راستے اکثر “راستہ” ہو کر بھی راستے میں ہی “راستہ” ڈھونڈنے والوں کو بھٹکا دیتے ہیں۔”راستہ” تو اصل میں راستے کو خود کا “راستہ” بھی نہیں دیتا۔راستے کو بھی کہاں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔۔۔←  مزید پڑھیے

موت۔۔۔رمشا تبسّم

کہتے ہیں‏ جب تک زندگی لکھی ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے اور جب موت کا وقت آجائے تو زندگی خود جاکر موت کو گلے لگا لیتی ہے،زندگی سے زیادہ کوئی جی نہیں سکتا اور موت سے←  مزید پڑھیے

یومِ تشکر: شکریہ وزیراعظم عمران خان۔۔۔رمشا تبسم

نیا پاکستان اس وقت دو ہی گروپ میں تقسیم ہے. جبکہ پرانے پاکستان کا ایک ہی گروپ ہے۔ ادب کا دائرہ چھوڑ کر بات کی جائے تو نئے پاکستان کا ایک گروپ بغضِ نواز شریف اور دوسرا بغضِ پاکستان ہے←  مزید پڑھیے

محبت کے قبرستان سے لکھا گیا خط۔۔رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشین” سے “خود کلامی کی اذیت کا اقتباس”

اے جانِ جاں! میرے حُسن کو گلابوں سے ملانے والے, میرے وُجود کو چاندنی سا روشن کہنے والے, میری ذات کو شبنم سا پاکیزہ کہنے والے میری ویرانی کو کس سے ملاؤ گے؟۔ میرے دل کی اجڑی دنیا کو کس←  مزید پڑھیے

کتھا ایک سرکس کی ۔۔۔ رمشاء تبسم

ابھی یہ منظر جاری تھا کہ اسی اثناء میں گوالے کے ساتھ کئی لوگ پائریلو کو پکڑنے سرکس میں پہنچ گئے۔ اس سے پہلے کہ وہ اسے پکڑپاتے۔ رِکی نے گوالے سے پوچھا کہ وہ گھوڑے کوبیچنا چاہتا ہے؟ گوالے نے اثبات میں جواب دیا اور مزید کچھ سنے بغیر اپنی رقم لے کر چلتا بنا جو اس نے پائریلو کو خریدنے پر خرچ کی تھی۔ وہ اس گھوڑے سے مزید دودھ کا نقصان نہیں چاہتا تھا۔ اس کے جانے کے بعد رِکی نے کارلو کو بھی پائریلو کے ساتھ سرکس میں کام کرنے کی آفر کی جو اس نے خوشی سے قبول کرلی۔←  مزید پڑھیے

شاہد خاقان عباسی ہم شرمندہ ہیں۔۔۔رمشا تبسم

بظاہر آزاد نظر آنے والے نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو  ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر ایل این جی کیس میں  گرفتار کر لیا۔ اس طرح کی بے بنیاد اور بغیر ثبوتوں کی گرفتاریوں←  مزید پڑھیے

برہنہ معاشرے کی بُجھی ہوئی قندیل۔۔۔۔رمشا تبسّم

نوٹ:قندیل بلوچ سے متعلق ہر دو طبقے کی رائے مکالمہ پر شائع ہوچکی ہے،یہ مضمون اسی سلسلے کی ایک کَڑی ہےاور آزادیِ اظہارِ رائے کے تحت شائع کیا جارہا ہے! ہم ایک ایسے برہنہ معاشرے کا حصہ ہیں جہاں ہم←  مزید پڑھیے

“درد کی تُم”۔رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشین” سے “خود کلامی کی اذیت” کا اقتباس

“تم کتنا بولتی ہو”۔۔۔ “اچھا چپ ہو جاتی ہوں”۔۔۔ “ارے پاگل !بولو تم بولتی ہو تو ہی مجھے میرا زندہ ہونا محسوس ہوتا ہے۔ ورنہ تو میں مر چکا ہوں۔میرا وجود کائی زدہ ہے۔میری سانسیں عذاب ہیں۔۔میری زندگی میں زندگی←  مزید پڑھیے

تَن کی میل , مَن کا اندھیرا۔۔۔رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشیں” سے اقتباس

بعض اوقات باہر جتنی شدید روشنی ہوتی ہے انسان کے اندر اتنا ہی گہرا اندھیرا  چھایا ہوتا ہے۔۔۔دنیا کی روشنی کبھی بھی دل و دماغ اور روح کو روشن نہیں کر  سکتی۔۔باہر کی تیز روشنی ہمیں بس مغرور کرتی ہے۔۔←  مزید پڑھیے

شیخ رشید اور پاکستان ریلوے پر چھائے نحوست کے سائے ۔۔۔ رمشا تبسم

آج 11 جولائی 2019 بروز جمعرات صبح 4.15 بجے صادق آباد کے مقام پر حادثہ ہوا۔ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکڑا گئی۔ 6 بوگیاں اور انجن ٹریک سے اتر گئے۔ بے شمار خاندان اجڑ گئے۔ اپنے پیاروں کے لاشے خون میں لت پت لئے ہر آنکھ اشک بار تھی مگر وزیر ریلوے کا کہنا تھا میں کیا کروں یہ ماضی کی حکومتوں کی نا اہلی ہے۔←  مزید پڑھیے

رَنڈی اِن مَنڈی، ٹرینڈ۔۔۔۔۔رمشا تبسم

نوٹ:چند روز پہلے ٹویٹر پر مریم نواز کے منڈی بہاؤ الدین  جلسے کو لے کر ایک ٹرینڈ بنا یا گیا “رنڈی اِن منڈی”۔رمشا تبسم نے آج اِسی حوالے سے قلم اٹھایا ہے۔اگرچہ یہ  لفظ قابلِ مذمت ہے،لیکن اس سے بھی←  مزید پڑھیے

آپ سے آتی ہے , تو آنے دو۔۔۔۔رمشا تبسّم

ایک مولوی صاحب کے گھر میں پڑوسی کا مرغ آ گیا۔ ان کی بیوی نے مرغ پکڑ لیا اور ذبح کر کے پکا بھی لیا۔ جب مولوی صاحب شام کو کھانے پر بیٹھے تو مرغ دیکھ کر پوچھا کہ ’’یہ←  مزید پڑھیے

یاد کا گُھنگُرو۔۔۔رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشین” سے “خود کلامی کی اذیت” کا اقتباس

کل شام جب میں نے سُوکھے پتوں پر پاؤں رکھا۔۔ پتوں کی آواز نے عجیب سی کیفیت طاری کردی! مجھے محسوس ہوا جیسے کوئی مختصر زندگی گزار کر۔۔ موت کی آغوش میں چلا گیا ہو۔۔ بہاریں جب خزاؤں کو خوش←  مزید پڑھیے

عورت کا “میکہ” اہم اور مرد کا “میکہ” غیر اہم کیوں؟۔۔۔۔رمشا تبسّم

کچھ  روز  قبل مکالمہ ویب سائیٹ کے چیف ایڈیٹر محترم انعام رانا کی ایک پوسٹ پڑھی عنوان تھا “بیوی کو میکے بھیجیں” جس میں محترم انعام رانا نے مرد حضرات کو مخاطب کر کے بہت خوبصورت الفاظ میں سمجھایا کہ ←  مزید پڑھیے

پریشر کُکر نُما انسان۔۔۔رمشا تبسّم

آج کل پریشر کُکر کا زمانہ ہے جس میں کھانا جلدی پکتا ہے مگر حقیقت میں کھانا صرف پکتا ہی نہیں بلکہ پریشر سے ٹوٹ بھی جاتا ہے اور ذائقے میں کمی آتی ہے۔ کھانے کی اصلیت قائم نہیں رہتی۔←  مزید پڑھیے

روتے جاؤ, روتے جاؤ!ببلو تیری تبدیلی سلو ہے کیا؟۔۔۔۔۔رمشا تبسّم

اللہ بخشے کنٹینر والے تبدیلی کے خواہش مند مرحوم افراد اگر آج زندہ ہوتے تو یقیناً پاکستان ایک الگ ہی پاکستان ہوتا۔جہاں انصاف کا بول بالا ہوتا,امیر غریب برابر ہوتے, تمام افراد تعلیم کی دولت سے مالا مال ہو رہے←  مزید پڑھیے

گوچڑ موچڑ۔۔۔رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشین” سے “خود کلامی کی اذیت” کا اقتباس

آج بہت عرصے بعد میں نے خود کو سنوارا ۔۔تمہارا دیدار جب سے میسر نہیں ۔۔تمہارا خیال رکھنا بھی چھوڑ بیٹھی ہوں۔۔تم ہی تو کہتے تھے۔میں خود کو سنواروں تو تم سنور جاتے ہو۔۔میرا رنگ درحقیقت تمہارے حسن کو عروج←  مزید پڑھیے

سرخ چاندنی۔۔معاشرے کے ناسور کی تشہیر۔۔۔۔رمشا تبسم

اسما نبیل کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل “سرخ چاندنی ”  اے۔آر۔وائی سے نشر کیا جا چکا ہے۔ اس کی  پروڈیوسر  ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز جبکہ ڈائریکٹر شاہد شفاعت ہیں۔ اس کی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو ,عثمان خالد←  مزید پڑھیے

سچ خونی درندہ ہے۔۔۔ رمشا تبسم کی ڈائری “خاک نشین” سے اقتباس

ہر روز یہاں قتل ہوتا ہے۔ہر روز ارضِ وطن ماتم کناں ہوتی ہے۔۔ہر روز زمین کی آبیاری کسی نہ کسی کے خون سے کی جاتی ہے۔۔قاتل بھی سچا ,مقتول بھی سچا۔۔ قاتل کا سچ اور ہے مقتول کا سچ اور←  مزید پڑھیے