اسما مغل کی تحاریر
اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

کوئی بھی کچھ جانتا ہے تو معلم کے طفیل۔اسماءمغل

استاد کی عظمت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیے کہ خود اللہ رب العزت نے اپنے آپ کو آدم کے سامنے ایک معلم کے روپ میں پیش کیا۔ایک استاد کی طرح انہیں اشیا کے نام سکھائے،اور انہیں یہی صفت←  مزید پڑھیے

مرثیے کا سفر اور میر انیس۔اسماء مغل

مرثیہ عربی لفظ “رثا”سے بناہے،جس کے معنی مُردے کو رونے اور اس کی خوبیاں بیان کرنے کے ہیں، مرثیہ کی صنف عربی سے فارسی اور فارسی سے اردو میں آئی، لیکن اردو اور فارسی میں مرثیہ کی صنف زیادہ تر←  مزید پڑھیے

مجھے صرف تم سے محبت ہے۔اسماء مغل(ہمایوں احتشام کی تحریر کے جواب میں )

یہ تحریر “ہمایوں احتشام”کی تحریر کے جواب میں لکھی گئی ہے!https://www.mukaalma.com/976 اگرچہ مجھے ہمیشہ تم سے شکوہ رہا کہ تم محبت کے اظہار میں بہت ہی کنجوس واقع ہوئے تھے،تم نے کبھی میری گھنی ناگن سی زلفوں کی تعریف کی←  مزید پڑھیے

واقعہ کربلا اور خوا تین کا لازوال کردار ۔اسماء مغل

سلام ہو محمدﷺ پر اور آپﷺ کی آل پر۔۔۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو آپﷺ اور آپﷺکی آل اولاد سے محبت رکھتے ہیں،اتباع کرتے ہیں،اسوہ ء حسنہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتے ہیں،صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں اور اسی←  مزید پڑھیے

آج والدین کو بھی تربیت کی ضرورت ہے۔اسماء مغل

بچوں کو کچھ بھی سکھانے اور تربیت کا مسئلہ تو ہمیشہ سے رہا ہے لیکن فی زمانہ بچوں سے زیادہ والدین کی تربیت ضروری ہو گئی ہے۔ہم ایک ایسے معاشرے میں سانس لے رہے ہیں جہاں کچھ بھی ہو جائے←  مزید پڑھیے

ناک ری ناک تیری کون سی کَل سیدھی

ہم میں سے ہر شخص کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی یہ بات سننے کو مل جاتی ہے کہ “بڑ ی ناک والا ہے یہ”۔۔اور یہ بات کہنے والا کوئی بھی ہوسکتا ہے،آپ کا کوئی قریبی یا دور کا←  مزید پڑھیے

شہیدِ جمہوریت حامد کا اپنے ابوکے نام خط

السلام علیکم ابو! آپ خیریت سے ہیں،مجھے معلوم ہے۔۔اور یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کو میری فکر ستاتی ہے،مت کیا کیجئے فکر میری۔۔۔میں یہاں مزے میں ہوں۔۔۔تکلیف میں تو وہ ہیں جن کی لاپرواہی نے مجھے یہاں پہنچا دیا،آپ←  مزید پڑھیے

ہذاٰ وزیراعظم اہلاً

نیند کے انتظار میں دو گھنٹے گزر چکے تھے،مگر نیند تھی کہ آکر ہی نہ دے رہی تھی۔۔۔مانو جیسے مفلوک الحال حسینہ کے خوابوں کا شہزادہ ہو۔۔ اور سارا دن ٹی وی پر ریلی کے مناظر دیکھ دیکھ کر طبعیت←  مزید پڑھیے

بیچارہ شوہر۔۔کچھ تو اطاعت لازم ہے

جب بھی کسی محفل میں جانا ہو چاہے وہ شادی ہو یا مرگ یا کوئی اور فنکشن۔۔غورکرنے پر بہت سی باتیں مشاہدے میں آتی ہیں،بہت سے تجربات ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ ناآسودہ لوگوں کی زندگیوں سے حاصل کرتے←  مزید پڑھیے

اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا

یہ میری پرانی عادت ہے ،گر فرصت ملے تو شام کو دیر تک سورج کو دیکھتی رہتی ہوں۔۔۔یہاں تک کہ وہ درختوں کی اوٹ لیتے ہوئے آہستگی سے پلکیں جھپکنا شروع کرتا ہے، کوئی کرن بادلوں کے پیچھے سے کبھی←  مزید پڑھیے

زوجہ اول و ثانی کے فوائد و سائیڈ ایفیکٹ

یوسفی نے کہا تھا مرد کی آنکھ اور عورت کی زبان کا دم سب سے آخر میں نکلتا ہے، اور ہمارا خیال ہے کہ مرد کی خواہش اور عورت کے خواب کا دم اس کے مرنے کے بعد بھی نہیں←  مزید پڑھیے

گروپ کری ایٹنگ ان وٹس ایپ اینڈ فیسبکاں

موبائل فون جب سے اس دنیاء بے دین و ایماں میں جلوہ افروز ہوا ہے،اس نے شریفوں سمیت بدمعاشوں کی بھی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔اگر آپ غلطی سے فون میں فیس بک میسنجر یا وٹس ایپ ڈاؤن لوڈ←  مزید پڑھیے

ایدھی بننا آسان نہیں

بہت سال پیچھے کی یاد ہے،ابا نے گھر پر اخبار،میگزین،ڈائجسٹ،لگوا رکھے تھے،بچوں کے رسالے بھی تھے دو،(نام ابھی یاد نہیں آرہا)۔۔ہمہ وقت گھر میں کوئی نہ کوئی ہاتھ میں میگزین یا رسالہ پکڑے نظر آتا،یہاں تک کہ کوئی مہمان بھی←  مزید پڑھیے

وجودِ زن اور بد رنگ معاشرہ

2009کی بات ہے،جب یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔۔ ویسے تو سیدھی سڑک ڈیپارٹمنٹ تک جاتی تھی،لیکن گرمیوں میں زیادہ تر طالبعلم اس سیدھی سڑک کی بجائے بائیں جانب بنے قائداعظم بلاک کے کوریڈور کو آنے جانے کے لیئے استعمال کرتے تھے،تاکہ←  مزید پڑھیے

سوشل میڈیا ڈے

سوشل میڈیا ڈے(30جون) تیونس میں آنے والا چنبیلی انقلاب تو آپ کو یاد ہی ہوگا۔۔جب صحافتی آزادیوں اور حقوق سے محروم قوم ایک ساتھ اٹھ کھڑی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے چند دنوں میں انقلاب برپا کردیا۔اس انقلاب کی بہت←  مزید پڑھیے

اجل کا وار اور انسانی فہم

ارشاد باری تعالیٰ ہے: (کُلُّ نَفسٍ ذَآءِقَۃُ المَوتِ وَاِنَّمَا تُوَفَّونَ اُجُورَکُم یَومَ القِیٰمَۃِ فَمَن زُحزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدخِلَ الجَنَّۃَ فَقَد فَازَ وَما الحَیٰوۃُ الدُّنیَآ اِلاَّ مَتَاعُ الغُرُورِ) (آل عمران: 185) ”ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور تم←  مزید پڑھیے

میٹھی بولی کا وارث

وارث شاہ سخن دا وارث نندے کون انہاں نوں۔۔۔ میاں محمد بخش صاحب کی اس بات میں ذرا بھی شک نہیں کہ بے شک ہیر رانجھے کا قصہ اور بھی کئی لکھاریوں نے لکھا ہے لیکن جب بھی ہیر کا←  مزید پڑھیے

دیوتا

نرملا نے جب مندر میں قدم رکھا تو پھر اسے خود پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔۔۔ اس کی برسوں پرانی محبت چند ہی لمحوں میں اسے دو کوڑی کا کرکے چھوڑ گئی تھی۔۔۔وہ تڑپتی سسکتی مندر میں داخل ہوئی،اس←  مزید پڑھیے

فروٹ بائیکاٹ،جمعہ اور رمضان

اللہ تعالی ٰنے بہت سی چیزوں کودوسری چیزوں پر فضیلت دی ہے،بعض دنوں کو دوسرے دنوں پر فضیلت حاصل ہے،اور بعض راتوں کو راتوں پر،اسی طرح جمعہ کو سرداری و شرف حاصل ہے۔جمعہ باقی دنوں میں سید الایام ہے،اس کی←  مزید پڑھیے

جالب کی شاعری میں رومانوی رنگ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی کی صورت ایک نایاب تحفہ عطا کیا ہے،جسے کھونے کے بعد دوبارہ پانے کا کوئی سوال نہیں ،اب یہ انسان پر ہے کہ وہ اپنی زندگی کس مقصد کے تحت گزارتا ہےایک ایسا مقصد←  مزید پڑھیے