فیچرڈ    ( صفحہ نمبر 2 )

احوال مکالمہ دوبئی ۔۔۔ عظمت نواز

ہم سدا کے آوارہ گرد بنا میر محفل سے پوچھے کہ وہ خود دوبئی پہنچے بھی ہیں یا ابھی نندن معزرت ابھی لندن میں ہی ہیں، ابوظہبی سے دوبئی سوئے یار روانہ ہو گئے۔ مقام مطلوب پر ہم قریب ساڑھے پانچ پہنچے سکول کی سیکورٹی سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مکالماتی ھال میں پہنچ کر ہاتھوں پیروں کے طوطے چڑیا سب اڑ گئے کہ ایک پروجیکٹر، اور بیٹھنے کا انتظام سمیت کرسیوں کے پورا تھا مگر ویرانی سے کوئی ویرانی تھی۔ ہم نے سب سے پہلے اپنی سیاسی قیادت کی کرسیوں کو شمار کرنے والی عادت پوری کی اور شماریات کرسیاں کا فریضہ نبھایا جو کہ کم و بیش سو کے قریب تھیں۔ چشم نیک سے بغور دیکھا تو ہر میز پر پانی اور جوس کو موجود پا کر یک گونہ اطمینان ہوا کہ کوئی آوے نہ آوے لنگر کا انتظام یہاں بہرحال برابر ہے۔ ←  مزید پڑھیے

قبل از اسلام عرب معاشرے کی عورت (حصۂ اوّل)۔۔۔ منصور ندیم

ایک مفروضہ ہمارے اذہان میں اس شدت سے راسخ کروایا گیا ہے کہ قبل از اسلام جیسے دنیا میں انسان بغیر کسی معاشرتی توازن و قوانین کے زندگی گزار رہا تھا، اور خصوصا عرب کے لوگ تو جیسے وحشت و بربریت اور جاہلیت کے ہی نمائیندے تھے۔ وہاں جنگل کا قانون نافذ تھا جبکہ انسانی تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ زمانہ قدیم میں بھی قانون کی بنیاد رسوم و رواج ہوتے تھے رسوم و رواج کسی معاشرے کے اخلاق اور تربیت کرنے والے ایسے بنیادی اصول تشکیل کرتے ہیں جنھیں دہائیوں یا صدیوں کی دانش و روایت سے کشید کیا جاتا تھا۔←  مزید پڑھیے

متنازعہ موضوعات سے متعلق مکالمہ پالیسی پر ایک جائزہ

زیر قلم اس مضمون کی ضرورت تب پیش آئی جب مکالمہ کے چند قارئین نے عورت مارچ پر رائٹ ونگ کی جانب سے شائع شدہ مضامین پر اعتراض اٹھایا کہ یہ “غلط افکار” معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ایسے خیالات کے حامل قارئین پر میں اس مضمون کے توسط سے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مکالمہ حق اور باطل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ یہ اختیار ہم قاری پر چھوڑتے ہیں اور اسے اس بات کی ترغیب دیتے ہیں کہ کمنٹس میں اپنی جھنجھلاہٹ نکالنے کی بجائے ہمارے ایڈیٹرز کو اپنا جوابی مضمون بھیجیں تاکہ ہم اسے جواب یا جواب الجواب کے طور پر مکالمہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر شائع کر سکیں۔ میں مکالمہ کے قارئین کو اس حقیقت کی یاددہانی کروانا چاہتا ہوں کہ معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین اختلافات کا وجود عین قدرتی ہے تاہم انہیں ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش سے انکار معاشرتی سطح پر ایک جرم کی طرح ہے۔←  مزید پڑھیے

رانی ۔۔۔ معاذ بن محمود

رانی کی نظر کونے میں لیٹی بیٹی شہزادی پر پڑی جس کی آنکھیں باپ کے خوف سے بند ہونے کے باوجود نم تھیں۔ اگلے کئی لمحات بشیرے کی جانب سے رانی کے بدن کو فتح کرنے کے سراب میں اپنی شکست سے آنکھیں پھیرنے میں صرف ہوئے۔ وہ لاکھ کوشش کے باوجود اب تک اس تمام عمل کی عادی نہ ہوپائی تھی۔ جس رات بشیرے کا نشہ زیادہ ہوتا یہ جنگ جیسے لامتناہی مدت پا جاتی۔ آج بھی یہی معاملہ تھا۔ ←  مزید پڑھیے

مکالمہ کا بیس ہزار روپے کا انعامی مقابلہ

مکالمہ بحیثیت ادارہ ہمیشہ سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کا خواہاں رہا ہے۔ مکالمہ نے کبھی بھی خود کو ایک “بزنس پراجیکٹ” کے طور پر نہیں چلایا۔ اگرچہ ہمیں کسی امریکی یا روسی ایڈ کی مدد حاصل نہیں مگر←  مزید پڑھیے

بدھو کمہار کا مقبرہ اورنج ٹرین کی زد میں۔۔۔۔ذیشان محمود

سنا ہے کہ تھا ایک بدھو کمہار بڑا نامور اور بڑا شہسوار مہاراج رنجیت کے دور میں اسی ہی کا چرچا تھا لاہور میں گدھا ایک تھا اپنے بدھو کے پاس گدھے کی سواری تھی بدھو کو راس سواری کا←  مزید پڑھیے

عمران خان وزارت عظمیٰ سے کچھ ہی فاصلے پر ۔۔۔ مکالمہ سپیشل

اب تک کی غیر مصدقہ غیر حتمی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف موجودہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی سو کے قریب سیٹوں پر پہلے نمبر پہ ہے←  مزید پڑھیے

متنازع فیصلہ، وائٹ ہاؤس کے باہر مسلمانوں کا احتجاج، نماز کی ادائیگی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد ہی مسلمانوں کے خلاف پہلا ایگزیکٹو آرڈر منظور کیا تھا جس کے تحت 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ متنازع←  مزید پڑھیے

بانجھ پن۔ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

ہند و پاک معاشرے میں بانجھ کا لقب عورت کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے جوقطعی غلط ہے۔ اگر مرد بانجھ ہو تب بھی معاشرے کو یہی بتایا جائے گا کہ عورت بانجھ ہے اور مرد اس کی محبت میں←  مزید پڑھیے

موسمی وعظ کے بیچ پھنسی تاریخ اسلام۔بلال شوکت آزاد

فرقہ واریت اور باہمی ہم آہنگی پر سارا سال دانشوری جھاڑنے والے اعلی پائے کے دماغ اچانک محرم کے آغاز سے گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر ایسی قلا بازیاں لگاتے ہیں کہ قسم سے ایک لمحے کے لیے بھی←  مزید پڑھیے

میرا سفر- فیسبک سے مکالمہ تک

مکالمہ کی پہلی سالگرہ پر میری طرف سے جناب انعام رانا اور رضوان صاحب سمیت پوری مکالمہ ٹیم کو بہت بہت مبارک باد اور دل سے یہ دعا ہے کہ مکالمہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔سب سے پہلے←  مزید پڑھیے

سفر عشق – علی زیدی – قسط 3

صبحِ انور (صادق پھر ہم سے چھوٹ گیا) 11 بجے ہماری آنکھ کھلی۔ ویسے تو 11 بجے کو صبح بھی نہیں کہا جا سکتا، صادق یا انور تو دور کی بات۔ مگر 9 سال کراچی میں رہ کر یہی ہماری←  مزید پڑھیے

نصوص کی تحدید وتخصیص اور قرآن کی آفاقیت

(ایک صاحب علم کے سوالات کے جواب میں لکھی گئی) سوالات نظم قرآن  کا تصور اور تفسیر میں مخاطب کے تعین کا مسئلہ  (اورا س کے ساتھ اتمام حجت کا قانون بھی ) سامنے آنے کے بعد احکام کی تحدید←  مزید پڑھیے

سنگیت شناس۔۔ایوب اولیا: آصف جیلانی

جناب یوسفی صاحب کے بارے میں لوگوں کو تعجب ہوتا تھا کہ کہاں، بنکوں کے بھاری بھرکم کھاتے اور پیچیدہ حساب کتاب ، وہاں ایسے پھڑک دار طنز و مزاح کی امامت کیسے ممکن ہے۔ اب ہمارے ایوب اولیا بھی←  مزید پڑھیے

آپ کہاں ختم ہوئے، میں کہاں سے شروع ہوئی ۔ ڈاکٹر لبنیٰ مرزا

آج کا پیپر باؤنڈریز کے بارے میں‌ ہے۔ جب ہم لوگ امریکہ شفٹ ہوئے تو سارے بہن بھائی اسٹوڈنٹس تھے۔ ہم سب پڑھ بھی رہے تھے اور جابز بھی کررہے تھے۔ میڈیکل اسٹوڈنٹ ہونے کے دنوں‌ میں‌ ڈاکٹر روتھ ملر←  مزید پڑھیے

انتہا پسندی، ردِ عمل کی نفسیات۔اختر علی سید (آخری قسط بمعہ مکمل سیریز)

(مضامین کا یہ سلسلہ مغرب کے ساتھ ہمارے پیچیدہ تعلق کے نفسیاتی پہلوؤں کی یافت کی ایک کوشش ہے۔ استعمار کا جبر اور اسکے نتیجے میں تشکیل پاتی ردعمل کی نفسیات کا جائزہ مسلم دنیا بالعموم اور پاکستان کے مخصوص←  مزید پڑھیے

مکالمہ کا سفر ۔ انعام رانا

عجب جذبات ہیں۔ قلم میں وہی لرزش ہے جو پہلے بوسے کے وقت ہونٹوں پر ہوتی ہے اور دل ویسے ہی تجسس، خوشی اور خدشات سے لبریز ہے جیسا ایک عاشق صادق کا لمحات وصل سے ذرا قبل ہوتا ہے۔←  مزید پڑھیے