مکالمہ کی تحاریر
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

سو فیصد نمبر لینے والے ایک طالبعلم سے ملاقات۔۔گل نوخیز اختر

ماشاء اللہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں سب پاس ہوگئے۔کچھ کے نمبرز کم آئے اور کچھ کا ایک نمبر بھی کم نہیں ہوا۔ ایسے ہی ایک ہونہار اور قابل طالبعلم سے کل میری ملاقات ہوئی۔ میری خوش نصیبی کہ یہ طالبعلم←  مزید پڑھیے

خوبصورت اور دلچسپ اداکارہ “میرا جی”سے خصوصی انٹر ویو

مکالمہ   کے نامہ نگار عقل احمد کا فلمسٹار میرا سے خصوصی انٹر ویو کیا آپ نے خود کبھی فلم بنانے کا سوچا؟  جواب:میں اسلامی موضوعات پرمبنی فلم بنانا چاہتی ہوں اور خود اس فلم میں کام بھی کرنا چاہتی ہوں۔ان←  مزید پڑھیے

کیونکہ میں زندہ ہوں ۔۔نعمان خان

کوئی پوچھے کہ رو کیوں رہے ہو تو میں کہوں کیونکہ  کہ میں زندہ ہوں۔ کوئی پوچھے ہنس کیوں رہے ہو تو میں جواب دوں اس لیے کہ میں زندہ ہوں۔ خیر بات ہے اور جھٹلائی بھی جا سکتی ہے ، مانی بھی جا سکتی ہے۔ باتیں ماننے یا جھٹلانے کے لیے ہی تو ہوتی ہیں  ۔←  مزید پڑھیے

کشف المحجوب ۔۔ڈاکٹر اظہر وحید

 "کشف المحجوب" تصوف کے موضوع پر قریب قریب ایک ہزار سال قدیم دستاویز ہے۔ مرشدی حضرت واصف علی واصفؒ فرمایا کرتے کہ دین کے حوالے سے بات جتنی قدیم ہوگیٗ اتنی ہی صداقت سے قریب تر ہو گی۔ سوٗ درجۂ اِستناد تک پہنچتی ہوئی تصوف کے حوالے سے کوئی بات تلاش کرنی ہو تو ہمیں" کشف المحجوب" سے استفادہ کرنا ہوگا۔←  مزید پڑھیے

تقسیم سے تقسیم تک،آزاد منزل۔۔تبصرہ:ربیعہ سلیم مرزا

کچھ کتابیں ایک جلد اور چند صفحات تک محدود نہیں ہوتیں ۔ان کے اندر کسی زمانے کی کہانی ہوتی ہے اور اس ایک کہانی کے ساتھ ماضی حال اور مستقبل سے وابستہ ہزار داستانیں ہوتی ہیں ۔ یہ الف لیلہ←  مزید پڑھیے

لاہور ۔۔اے لاہور/ڈاکٹر صابرہ شاہین

لاہور تری ان سڑکوں پر اک خوشبو عشق ۔۔۔کی آتی ہے۔۔۔ پھر شام کے کہرے میں لپٹی اک یاد مسلسل روتی ہے تب۔۔۔۔کاسنی دھند آترتی ہے چپ چاپ سی۔۔۔کالی آنکھوں میں۔۔۔۔ اسلام پورے کی سڑک پہ جا۔۔۔۔ ارمان مچلنے لگتے←  مزید پڑھیے

معاشرتی بندشیں جنسی گھٹن بڑھا رہی ہیں ۔۔علی بخاری

انسان فطرتاً آزاد پیدا ہوا ہے۔ اس کی خواہشات، جذبات اور خیالات کا ایک بہتا سمندر ہے جو ہر رکاوٹ سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔ انسان زنجیروں میں جکڑے جانے کی  بجائے آزاد پنچھی بننا چاہتا ہے۔ اس←  مزید پڑھیے

ماہِ ربیع الاوّل؛ قومی و ملّی تقاضے۔۔محمدعباس شاد

انسانی تاریخ میں مسلمانوں کو جو عروج و رفعت ملی، وہ حضور اکرم ﷺ  کی روشن تعلیمات، جماعت ِصحابہؓ کی جدوجہد، اولیاء اللہؒ کی انسان دوستی اور علمائے ربانیینؒ کی قربانیوں کی بدولت ملی۔ لیکن مسلمانوں کی موجودہ حالت ِزاراِن←  مزید پڑھیے

عدم برداشت۔۔علی بخاری

جاننا انسان کے اندر عاجزی لاتا ہے۔ شعور کی بیداری لچک پیدا کرتی ہے،اختلاف کے آداب سکھاتی ہے، برداشت کرنے کے زینے پر پہنچاتی ہے، مکالمے کے فن سے آگاہ کرتی ہے، آپ جان جاتے ہیں کہ مطلق حقیقت کسی←  مزید پڑھیے

دُہائی ہے حضور دُہائی۔۔سیّد کلیم اللہ شاہ بخاری

دُہائی ہے حضور دُہائی۔۔کلیم اللہ شاہ بخاری/پیٹرول کی قیمت کا موازنہ اگر ہمسایہ یا یورپی ممالک سے کیا جائے تو فوراً  اعتراض داغ دیا جاتا ہے، کہ وہاں کی فی کس آمدنی اور عوام کی قوتِ  خرید زیادہ ہے اس لیے یہ موازنہ غلط ہے۔ بندہ پوچھے کہ کیا تیل پیدا کرنے والے ممالک تیل بیچتے وقت فی کس آمدنی اور قوت خرید دیکھ کر تیل کی قیمت لگاتے ہیں ؟←  مزید پڑھیے

خدا ہے ناں۔۔نعمان خان

نہیں گزرا ہے جو اب تک وہ لمحہ تو گزرنا ہے اس شعر سے آغاز کا اس مضمون سے مکمل انسلاک ہے، اور ایک ذرا بھی تعلق نہیں۔دوسری وجہ یہ کہ میں اپنے قارئین سے محض اتنا چاہتا ہوں کہ←  مزید پڑھیے

اجنبی….ڈاکٹر انور نسیم

کینیڈا اور  امریکہ کے بڑے بڑے شہروں کا منظر بے شمار لوگ جو بہت زیادہ مصروف ہیں۔سڑکوں پہ اَن گِنت گاڑیاں فراٹے بھرتی ایک دوسرے سے آگے  نکل جانے کے لیے بے قرار۔ہر دوسرے موڑ پر شاپنگ پلازے،دلچسپ اور خوبصورت۔ان←  مزید پڑھیے

پتر ہن اَگّے؟۔۔فہیرہ رحمان

کسی کاماضی جب آپ کاحال بنتاہےتوتب احساس ہوتاہے۔آج سےکچھ عرصہ قبل جب میرےدوست نےانجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی اورابھی کامیابی سےلطف اندوز بھی نہ ہوپایاتھاکہ ڈپریشن میں چلاگیا۔وجہ یہ بنی کہ ابھی بمشکل گھرہی پہنچاتھاکہ سوال ہوا,,پترہن اَگّےکیہ  کرنا؟،کوئی نوکری←  مزید پڑھیے

گلگت بلتستان عبوری صوبہ: تضادات اور متناقضات۔۔ اشفاق احمد ایڈ ووکیٹ

گلگت بلتستان کی  آئینی حیثیت پر آج سے چھ سال قبل وہاں  کی وکلا برادری نے وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا تھا اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی سیاسی معاشی اور آئینی حقوق کو یقینی بنانے اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت طے کرنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں ۔←  مزید پڑھیے

بھارت کا اگلا وزیر اعظم کون؟۔۔افتخار گیلانی

بھارت میں عام انتخابات میں ابھی اڑھائی سال باقی ہیں۔ مگر اپوزیشن خاص طور پر کانگریس کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے کہ حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی یہ معرکہ تیسری بار سر←  مزید پڑھیے

عمر بھر کی سنگ زنی۔۔اعجاز اعوان

ہائیکنگ ، ٹریکنگ پر جانے والے یا صحرا میں سفر کرنے والے افراد ہی جانتے ہیں کہ کبھی کبھی ایک گھونٹ پانی بھی کتنی اہمیت اختیار کر جاتا ہے ۔ چاہے کہیں سے بھی ملے ، کیسے بھی ملے، بس←  مزید پڑھیے

یہی ہے زندگی ،کچھ خواب چند اُمیدیں۔۔محمد سعد امجد

زندگی اور موت کا سفر لمبا بھی ہو سکتا ہے اور مختصر بھی  مگر اس انسان کے لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں کہ جو روز مرتا, روز جیتا ہو۔ زندگی کے اس سفر میں سب کے دکھ اپنے اپنے حالات کے حساب سے مختلف ہیں،  خود کشی کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔←  مزید پڑھیے

آؤ باتیں کریں(افلاطون ، کیٹس اور دانشورانہ ٹکے ماری)۔۔نعمان خان

بات یہ ہے آپ یونیورسٹی تک پڑھ جائیں ، پڑھے لکھوں میں بیٹھنا اٹھنا ہو جائے۔ افسر  یار بیلی ہو جائیں مگر جو مزہ محلے کے بچپن کے جاہل دوست سے گپ لگانے  اور باتیں کرنے  میں ہے، کہیں نہیں۔  میرا بیٹھنا اٹھنا ، حجاموں ، موچیوں ، ترکھانوں مزدوروں میں رہا ہے←  مزید پڑھیے

برمی گاؤں۔۔ڈاکٹر انور نسیم

کبھی کبھی جب انسان ساری دنیا سے الگ تھلگ صرف اپنے آپ سے مخاطب ہوتو یوں لگتا ہے جیسے ہم سب بہت ہی تنہا ہیں،شاید اس لیے کہ ان مخصوص لمحوں میں دنیا بھر کی رونقوں سے دور ہوجانے کا←  مزید پڑھیے

دبئی ایکسپو اورہمارا ہینڈسم۔۔ہارون خان

 ہم دبئی میں ایک پارک کے باہر کھڑے تھے،نیپالی بابو نے چپکے سے ہاتھ بڑھایا اور میں نے اس کے ہاتھ میں پانچ درہم تھما دیے ، بالکل یہ رشوت نہیں تھی بلکہ واسطہ تھا ، واسطہ یہاں پر تعلق اور لین دین کو کہتے ہیں ، اس واسطے کو لیکر یہاں پر کاروبار روز مرہ کے ممکن اور ناممکن کام نکلوائے جاتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں ، چائے پانی دنیا میں ہر جگہ چلتا رہتا ہے مگر اس کا طریق ِ کار الگ الگ ہے۔←  مزید پڑھیے