خوبصورت اور دلچسپ اداکارہ “میرا جی”سے خصوصی انٹر ویو

مکالمہ   کے نامہ نگار عقل احمد کا فلمسٹار میرا سے خصوصی انٹر ویو

کیا آپ نے خود کبھی فلم بنانے کا سوچا؟

 جواب:میں اسلامی موضوعات پرمبنی فلم بنانا چاہتی ہوں اور خود اس فلم میں کام بھی کرنا چاہتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سینما زوال پذیر ہو رہا  ہے اور حکومت ِ وقت سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ اس کی بحالی اور تعمیرِ  نو کیلئے کام کریں۔

  حشمت پٹیل کے   ساتھ فلم” نظر” میں کام کرنے کا   تجربہ کیسا  رہا؟

جواب:وہ ایک زبردست تجربہ تھا

  اس فلم میں آپ نے کچھ غیر اخلاقی  سین فلمبند کروائے،  جس پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا،اس بارے کیا کہیں گی؟

جواب: “نظر “فلم میں حشمت کے ساتھ بہت اچھا تجربہ ہوا۔  ہندوستانی   فلم انڈسٹری پاکستانی فلم انڈسٹری سے بہت آگے ہے۔وہاں کے لوگ کام کو جانتے ہیں۔

ہندوستان کے دورے کے دوران کس کس اداکار سے ملاقات ہو ئی تھی؟ 

 جواب:ہندوستان کے دورے کے دوران امیتابھ بچن، عامر خان، سلمان خان، اور بہت سے دیگر فلم اسٹار ز سے ملاقات ہو ئی تھی، سب نے کہا تھا کہ آپ ہندوستان میں رہیں ،یہاں آپ کو پاسپورٹ اور نیشنلٹی مل جائے گی۔مہیش بھٹ    بہت بڑے فلم ڈائر یکٹر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں ۔  وہ پاکستان آنا چاہتے تھے اور پاکستانی سینما اور بہتری کیلئے کام کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

کس طرح کے ڈرامے پسند ہیں ،اورآپ ڈراموں میں کام کیوں نہیں کرتیں ؟

 جواب:ارتغل غازی پسندیدہ ڈرامہ سیریل ہے،میری  تو بہت خواہش ہے کہ میں جیو   اور اے آر وائی کے ڈراموں میں کام کروں، لیکن ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی مجھے کوئی کام آفر ہی نہیں کر رہے  میں ان  سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایسا کیوں کررہے ہیں ؟

وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے کتنی مطمئن ہیں ؟

جواب :عمران خان ایک قابلِ تعریف شخصیت ہیں ،وہ   اس ملک کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں۔

پاکستانی قوم کیلئے کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

Advertisements
julia rana solicitors london

 پاکستان میں غریب لوگوں کی  فلاح و بہبود کے کام کرنا چاہتی ہوں  کیونکہ   یہاں   امیر لوگ امیرترین جب کہ غریب   غریب تر ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply