مکالمہ کی تحاریر
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

میری دنیا۔۔اجمل صدیقی

میری دنیا ایک خیالی اور دوسری حقیقی ہے۔ حقیقی دنیا۔۔۔۔مٹیالی غبار آلود ہے میں دنیا سے مختلف نظر آنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن دنیا سے بڑھ کرمنافق اور مطلبی ہوں۔میں  آپ کو اپنی دنیا دکھاتا ہوں۔ دوستوں میں بیٹھ←  مزید پڑھیے

ہیپی اینڈنگ۔۔۔عارف انیس

جون کو لندن میں جنرل باجوہ سے ایک پرائیوٹ ڈنر میں ملاقات ہوئی اور ان کا ملکی اقتصادی حالات پر تفصیلی تبصرہ سنا۔ اگرچہ ان دنوں برطانوی فوج کے دو سرفہرست جرنیلوں اور ایک امریکی سفارت کار نے بھی یہی←  مزید پڑھیے

حضرت محمد ﷺ بطور ترقی پسند رہنما۔سیاسی اور سماجی اصلاحات/مکالمہ سیرت ایوارڈ۔۔۔امجد اسلام

حضرت محمّدﷺ اللّٰہ کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیاءاکرامؑ کے سلسلے کے آخری نبی ہیں، جن کو اللّٰہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب  پہنچانے کیلئے دنیا میں بھیجا، آپؑ کو یہ خصوصیت←  مزید پڑھیے

فیمینزم کیا ہے۔۔فرید مینگل/قسط5

عورت پر پدرشاہی جبر کا مختصر جائزہ عورت جب مرد کی ملکیت اور مرد سے پست و کم تر قرار دی گئی تو اس پر ہر قسم کا جبر جائز قرار پایا۔ عورت پر یہ بھی الزام عائد رہا کہ←  مزید پڑھیے

چلغوزے مفت کھانے کا طریقہ۔۔گل نو خیز اختر

چلغوزوں کے مہنگا ہونے کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ ایک صاحب نے تو یہاں تک فرما دیا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں چلغوزوں کے درخت متاثر ہوگئے تھے۔ایک اور عالی مرتبت نے انکشاف کیا کہ صیہونی←  مزید پڑھیے

فضلیت مااب جناب کارڈینل جوزف کوٹ صاحب کو چوبیس چراغ کے تحفے کے ساتھ لکھا گیا خط۔۔۔۔اعظم معراج

فضیلت مآب جناب کارڈینل جوزف کوٹس صاحب سینٹ پیٹرک کتھیڈریل صدر کراچی 29.9.2019 محترم کارڈینل صاحب سلام میں آپ کو اپنی حالیہ شائع ہونے والی کتاب ”چوبیس چراغ“ بھیج رہا ہوں میری آپ کی پہلی ملاقات جو کہ 2013ءمیں ہوئی←  مزید پڑھیے

اپنی مٹی سے جُڑا لکھاری فیصل عرفان۔۔۔روؤف کلاسرا

پوٹھوہار کی خوبصورت دھرتی پر ویسے تو کئی خوبصورت لکھاریوں اور ادیبوں نے جنم لیا ہے لیکن سب نے اردو میں لکھا اور بہترین لکھا۔ لیکن فیصل عرفان ایک ایسا نوجوان ہے جس نے اپنی دھرتی ماں اور ماں بولی←  مزید پڑھیے

کیا ہم سیکولرزم کی جنگ ہرحال میں ہارجائیں گے ؟۔۔سلیم جاوید

ایک معاصر ویب وسائٹ پرمحترم غامدی صاحب کے بیان کوپبلش کیا گیا جس کا عنوان تھا ” سیکولرزم: یہ جنگ آپ ہر حال میں ہار جائیں گے”- خاکسار کی کوشش رہتی ہے کہ”شخصیات” کی بجائے”نظریات” پہ گفتگو رہے- بالخصوص کسی←  مزید پڑھیے

گولدہ مور کی یاد میں۔۔۔ ڈاکٹر آغا وقار ہاشمی

ہر سال 25 نومبر کی رات یوکرائن کے باسی اپنی کھڑکیوں میں موم بتیاں جلاتے ہیں اور اسکے ساتھ بریڈ یا کوئی کھانے کی چیز رکھتے ہیں، یہ لوگ ایسا سن 1932 اور 1933 میں روس کے صدر سٹالن کی←  مزید پڑھیے

سبزگنبد،سبزپرندے اورمدنی منّے۔۔۔راشد شاذ

عصر کی نماز اسمعٰیل آغا میں پڑھی۔ ابھی نماز سے فارغ ہی ہوا تھا کہ دیکھا کہ ہاشم دو نقشبندی درویشوں کے جلو میں میری طرف آرہے ہیں۔ ان دونوں حضرات نے سفید جبوں پر سبز پگڑیاں باندھ رکھی تھیں←  مزید پڑھیے

اسلامی تصوف بارے ایک سیکولرموقف۔۔۔سلیم جاوید/چھٹی،آخری قسط

صوفی لٹریچر کو کیوں “بلیک زون” قرار دیتا ہوں؟- مضمون میں احباب سے عرض کرچکا ہوں کہ تصوف کے پہلے دوسٹیج پرکسی کو کوئ اعتراض نہیں مگراگلے دوسٹیج، یعنی بیعت وعلم لدنی بارے بہت ابہام ہے پساس سے دوررہا جائے-←  مزید پڑھیے

دھرتی جائے کیوں پرائے۔۔اعظم معراج/تبصرہ۔۔صائمہ انور

“دھرتی جائے کیوں پرائے؟” ایک مقفیٰ اور مترنم سا نام دل کو چھو جاتا ہے اور جب اس کے مکمل معنی سمجھ آتے ہیں تو روح کانپ جاتی ہےکہ  دھرتی کے اصل وارثوں کے ساتھ ایسا سلوک؟ کیوں؟ اور اس←  مزید پڑھیے

عشق تو سر ہی مانگتا ہے میاں ۔۔۔فاخرہ گُل

مذہبی تعصب کی بنیاد پر ناروے میں ہونے والے حالیہ واقعے پر جس طرح ایک شخص عُمر نے جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاُس فعلِ قبیح کو روکا وہ قابلِ ستائش ہے عُمر کی جگہ اگر ایمان رکھنے والا کوئی←  مزید پڑھیے

پاکستان اور لیفٹ ونگ ۔۔۔ وقاص احمد

پاکستان میں ستر سال میں بدقسمتی سے لیفٹ کی کوئی ایک پارٹی بھی ایسی نہیں رہی جو مارکسسٹ پارٹی کی کم سے کم تعریف (یعنی لینسسٹ سٹالنسٹ ماڈل یا لینسسٹ ٹراسٹکائیٹ ماڈل) پہ پورا اترتی ہو اور پاکستان میں وفاق←  مزید پڑھیے

اسلامی تصوف بارے ایک سیکولرموقف۔۔۔سلیم جاوید/قسط5

اسلامی تصوف کی چوتھی منزل وہ ضخیم فلسفیانہ لٹریچر ہے جسے”علم لدؔنی” کا نام دیا گیا ہے( اس منزل کو میں بلیک زون کا نام دیتا ہوں)- میری رائے ہے کہ اس لٹریچر کو گیارہ سو”کے وی” کی ننگی تار←  مزید پڑھیے

ادا تیری۔۔۔نصرت یوسف

کوئی معمولی کام تو اس نے بھی نہ کیا۔ گراں ترین خرچہ برداشت کرتے ہوئے ابا جی کے مدرسہ کے لیے سولر پینل  لگوا دیا۔ ابا جی کی خوشی اس روز دیدنی تھی۔ بجلی کی غیر حاضری نے گرمی کی←  مزید پڑھیے

عروج اورنگزیب سے دلچسپ گفتگو۔۔۔۔توقیر کھرل/انٹرویو

فیض ادبی میلے کے موقع پر لاہور کے یونیورسٹی طلبہ کی اپنے حقوق کے لیے نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو ئی ہے اس ویڈیو میں طلبہ جوش و جذبہ سے ڈھول کی تھاپ پر سرفروشی←  مزید پڑھیے

اک نئی صبح بھی ہے شام الم سے آگے۔۔۔ماریہ تحسین

کچھ روز پہلے معذور افراد کے لیے مخصوص نشست پر تقرری کے لیے انٹرویو پینل میں بطور “خاتون رکن” شامل تھی۔ ایک نشست تھی اور ١۵ امیدوار۔ ایک دفعہ توایسے افراد کو دیکھ کر دل بہت دکھی ہوجاتا ہے۔اوردوسرےلمحےاحساس تشکر←  مزید پڑھیے

اسلامی تصوف بارے ایک سیکولرموقف۔۔۔سلیم جاوید/قسط4

اسلامی تصوف کی دنیا کا تیسرا دروازہ “شیخ کی بیعت” کرنا ہے (جسے میں “ریڈ زون ” کا نام دیتا ہوں)- اسے ایک خطرناک منطقہ سمجھتا ہوں تاہم اس پہ کوئی فیصلہ کُن رائے دینے سے بھی قاصر ہوں جس←  مزید پڑھیے

عروج اورنگزیب اور عمار علی جان کے نام اک پیغام۔۔۔ محمد علی وفائی

عروج تم نے جب سے سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے کو اپنی آواز بخشی ہے یقین جانیں ملک بھر میں موجود نظام سرمایہ داری کے دلالوں اور اس نظام کے مخالف بعض ترقی پسندوں اور بائیں بازو←  مزید پڑھیے