رشید یوسفزئی کی تحاریر
رشید یوسفزئی
عربی، فارسی، انگریزی ، فرنچ زبان و ادب سے واقفیت رکھنے والے پشتون انٹلکچول اور نقاد رشید یوسفزئی کم عمری سے مختلف اخبارات، رسائل و جرائد میں مذہب، تاریخ، فلسفہ ، ادب و سماجیات پر لکھتے آئے ہیں۔ حفظِ قرآن و درس نظامی کے ساتھ انگریزی اور فرنچ زبان و ادب کے باقاعدہ طالب علم رہے ہیں۔ اپنی وسعتِ مطالعہ اور بے باک اندازِ تحریر کی وجہ سے سوشل میڈیا ، دنیائے درس و تدریس اور خصوصا ًاکیڈیمیا کے پشتون طلباء میں بے مثال مقبولیت رکھتے ہیں۔

مولوی،مولوی کا دشمن/رشید یوسفزئی

نماز فجر کے بعد گھر میں گڑ کی چائے اور گزشتہ رات سے باقی ماندہ تندور کی سوکھی روٹی کا ایک ٹکڑا کھانے کے بعد دو چار کتابیں بغل میں لے کر مسجد  چلاجاتا۔ بڑے برآمدے کے آخری ستون کیساتھ←  مزید پڑھیے

غزہ کے نہتے شہریوں پر دانشوروں کی بمباری/رشید یوسفزئی

انسانی تاریخ میں بعض اچانک ظہور پذیر ہونے والے واقعات فوری طور پر درست تجزیے سے گریزاں ہوتے ہیں۔ یہ تجزیہ گریز analysis defying واقعات متعلقہ زمان و مکان پر مقیم باسیوں کے وہم و گمان سے وراء، خفیف ترین←  مزید پڑھیے

پشتونوں کا چی گویرا/رشید یوسفزئی

بزرگوں سے سنا کہ پشتون تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ افضل بنگش کا تھا۰ پاکستان کے تقریباً ہر صوبے، ہر قومیت کے لوگ بلا تفریق مذہب، نسل وسیاسی وابستگی کے ان کو خراج محبت پیش کرنے  آئے تھے،پشاور اور←  مزید پڑھیے

مستشرقین کا جدید مکتب اور ایک فرنچ اسلاموفوبک ناول /رشید یوسفزئی

نیچے تصاویر میں نظر آنے والی دونوں کتابوں کا تعلق اسلام  سے ہے۔ دونوں انتہائی متنازع  ہیں۔ پہلی  کتاب Crossroads to Islam ایک یہودی اور ایک عیسائی محققین آثارِ قدیمہ کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔ جدید مستشرقین orientalists کی ایک←  مزید پڑھیے

آسمانی شریعتوں پر قائم دو ریاستوں کا موزانہ/ رشید یوسفزئی

تھیوڈور ہرزل کی عالمی صہیونی آسٹریا میں بنیان گزاری اور ڈھاکہ میں سر آغا خان کی سربراہی میں مسلم لیگ کی بنیان گزاری سے لیکر حال تک اسرائیل اور پاکستان کی ٹریجکٹری میں کافی مماثلتیں ہیں۔ دونوں فاشسٹ مذہبی بنیادوں←  مزید پڑھیے

سوشل میڈیا استعال بارے چند یاد یں ، چند نکات/رشید یوسفزئی

تیسری دنیا میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے متعلقہ ممالک کے ذہن سازی کرنے والے متحرک رائٹرز کو سوشل میڈیا کے  موثر استعمال کی تربیت کیلئے امریکا نے دو ادارے بنائے ہیں، البرٹ آئن سٹائن انسٹیٹوٹ اور ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ۔←  مزید پڑھیے

مولوی سرخے: موہانی و بھاشانی/رشید یوسفزئی

وہ الگ زمانہ تھا جب مولوی بھی سُرخے ہوا کرتے تھے اور بائیں بازو  سے تعلق رکھنا، اشتراکی اقدار کا چیمپئن ہونا علما  کیلئے بھی قابل ِ فخر ہوتا تھا۔ تب سرخا ہونا گالی نہ تھی۔ اشتراکی ہونا معیوب نہ←  مزید پڑھیے

بہشت کی تعریف اور الحاد کے معنی/رشید یوسفزئی

تصورِ  بہشت کی تشریح علما ، ماہرین کلام ومعقولات اور تخلیق کاروں میں ہر کسی نے اپنی  فکری اپروچ کے مطابق کی ہے ۔کسی کیلئے جنت ارضی اور مادی ہے تو کسی کیلئے روحانی اور اخروی یا دیومالائی جنت کا ←  مزید پڑھیے

سیرت نگار مستشرقین اور مدعیان نبوت/رشید یوسفزئی

ابھی صبح کو دورانِ  واک خیالات کی آوارگی جاری تھی، مولانا کوثر نیازی بارے سوچ رہا تھا اور ان سے ذہن مشہوراسلام پسند مستشرق پروفیسرمنٹگمرے واٹ Montgomery Watt  کی طرف چلا گیا۔ کوثر نیازی نے اپنی کتاب “ جنہیں میں←  مزید پڑھیے

وہ ، جن کے پاؤں دھونے پر مجھے فخر ہے/رشید یوسفزئی

نماز ظہر کی تیاری تھی۔ گاؤں اور گاؤں کے اندر ، باہر سے کافی غیر مقامی لوگ مسجد آئے تھے۔ نماز کے فوراً  بعد مسجد توغلخیل کوٹ منزرے بابا کے  چھوٹے  سے  بازار میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم←  مزید پڑھیے

قدرت کو ہمارا عیسائی بننا منظور نہ تھا/رشید یوسفزئی

نیم درجن پادری و پاسٹر پیچھے پڑے تھے کہ نوجوان عیسائی مبلغ پئیر مارک ایسٹر تہوار کی مناسبت سے تین روزہ سیمنار کو خطاب کرنے آرہے ہیں،با صلاحیت نوجوان اور سحر انگیز مقرر اور سکالر ہیں، سو آپ کو خصوصی←  مزید پڑھیے

جلد فیصلے کی طاقت اور درست جگہ سے پکڑنے کی تکنیک/رشید یوسفزئی

کتوں کی لڑائی دیکھنے کا میرا پہلا ہی تجربہ بہت خوفناک تھا،اور آخری بھی۔ یقیناً ان مناظر کو من و عن بیان کرنے کیلئے امریکی ناول نگار اور کتوں کے سوانح نگار جیک لنڈن Jack London کا قلم چاہیے،اور  یہ←  مزید پڑھیے

کتاب خوانوں کی حاشیہ نگاریاں/رشید یوسفزئی

زمانہ قبل بھٹو پر سٹینلے ولپرٹ کی کتاب لائبریری سے مستعار لے کر پڑھنا شروع کی، بھٹو کی امریکی گرل فرینڈ مارگریٹ کے  ذکر میں ولپرٹ نے لکھا تھا کہ بھٹو سرعت انزال premature ejaculation کے مریض تھے، کسی جیالے←  مزید پڑھیے

منظور پشتین؛پشتونوں کا مسیحا/رشید یوسفزئی

پیدائش25 اکتوبر 1996,عمر 28 اور 29 سال کے درمیان، جائے پیدائش،پاکستان۔۔ بلکہ شاید ایشیا ءکے پسماندہ ترین، بدقسمت جنگ زدہ علاقوں میں سے ایک “سروکئی”، وزیرستان۔ والد عبدالودود صاحب ایک معمولی سرکاری سکول ٹیچر ۔ یہ آج کی  دنیا کے←  مزید پڑھیے

انتظار بہترین محنت ہے/رشید یوسفزئی

خودداری ، دیانت، بصیرت اور علمیت سب کے لحاظ سے مولانا وحیدالدین خان موجودہ علمی تاریخ میں وحید و فقید تھے۔ پیرو مرشد شازار جیلانی جب بھی مقامی قبائلی تاریخ پر گفتگو کرتے ہیں تو کہتے ہیں یوسفزئی قبیلہ پشتونوں←  مزید پڑھیے

جن قابو کرنے کی ناکام مشقیں /رشید یوسفزئی

عملیات اور occult sciences پر لڑکپن و آغازِ  شباب کا ایک زمانہ ضائع کیا۔ والد کی  لائبریری میں لاہور کے ایک عامل مولوی کی کتاب ، “ مجرب عملیات” میں شہنشاہِ جنات کو حاضر کرنے کا وظیفہ تھا۔ لکھا تھا←  مزید پڑھیے

پشتون ہو تو ایسا/رشید یوسفزئی

بلاشبہ میں پاکستان اور امریکہ کے بہترین اداروں میں قابل ترین اساتذہ سے سیکھنے کے عمل سے گزرا ہوں۔ دنیا صرف دیکھی ہی نہیں دنیا کی  کریم کہلانے کے لائق شخصیات سے دوبدو ملاقاتیں اور مکالمہ کرنے کے وافر مواقعوں←  مزید پڑھیے

پشتون سپرنگ (Pushtoon Spring )اور منظور پشتون/تحریر-رشید یوسفزئی

تیونس کے ایک پھیری والے کی خود سوزی سے شروع ہونے والا احتجاجی مظاہرہ، جسے بعد میں عرب سپرنگ کا نام دیا گیا۔ کون جانتا تھا کہ ہفتوں کے اندر اندر ساری عرب دنیا میں حکومت خلاف مظاہروں ،مزاحمت اور←  مزید پڑھیے

شیطانی آیات ، سلمان رشدی اور جنرل حمید گل: چند تاریخی نکات/تحریر-رشید یوسفزئی

شیطانی آیات Satanic Verses بین الاقوامی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے پینگوئن نے شائع کیا۔ حسن اتفاق یا سوئے اتفاق یہ کہ اسی دوران اسی ادارے نے بے نظیر بھٹو  کی کتاب" دختر َمشرق" Daughter of the East بھی شائع کی۔←  مزید پڑھیے

مولانا کی بزلہ سنجی۔۔رشید یوسفزئی

مولانا فضل الرحمن کی سیاست سے اختلاف ممکن ہے، لیکن فنِ  گفتگو، آرائشِ  مجلس، حس ِ ظرافت، بذلہ سنجی، منطقیت، اور حاضر جوابی میں ان کی  ٹکر کی شخصیت آج تک نہیں دیکھی، اور اس سے اختلاف مشکل ہے۔ مئی←  مزید پڑھیے