خبریں کی تحاریر
خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

اپوزیشن کی خواہش ہے این آر او مل جائے لیکن عمران خان نہیں دیں گے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر چیز کو کارپٹ کے نیچے ڈالنے کا کلچر بن گیا ہے، اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے←  مزید پڑھیے

پاکستانی جھنڈا لہرانے پر سلمان خان تنازعہ کا شکار

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی فلم بھارت کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے۔ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کہانی تو←  مزید پڑھیے

مضرصحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا معاملہ: ‘اصل مسئلہ سندھ حکومت کا ہے’

کراچی: مضرصحت کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کے والد نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔ کوئی ہمیں نہیں بتارہا ہے کہ رپورٹ کب آئے گی۔ بچوں کے نانا فاروق احمد کے←  مزید پڑھیے

‘ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو پیٹرول نہیں ملے گا’

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ڈی سی کو خط لکھا، جس کے مطابق شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو پیٹرول نہیں ملے گا۔ خط کے متن کے مطابق بغیر ہیلمٹ کسی موٹرسائیکل کو پٹرول نہ دیا جائے اور←  مزید پڑھیے

ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس: جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں طاہر خان قتل کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے←  مزید پڑھیے

انتقال زمین کیلیے بائیو میٹرک سسٹم: ایک کلک پر جائیداد کی منتقلی

پشاور: اب زمین خریدنی ہو یا فروخت کرنی ہو، منتقلی کےجھنجھٹ سے چھٹکارا مل گیا، پشاور میں انتقال زمین کیلیے بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ کردیا گیا،اب صرف ایک کلک پر زمین کی منتقلی ممکن ہوپائے گی۔ نہ دفاتر کے←  مزید پڑھیے

تولیہ فیکٹری آتشزدگی: دو فیکٹریوں کو نقصان، 3 فائر فائٹرز اور مزدور زخمی

نیو کراچی گبول ٹاؤن کی تولیہ فیکٹری میں آگ سے دو فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آگئیں، دیوار گرنے سے تین فائر فائٹرز اور ایک مزدور زخمی ہوگیا، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں اور اسنارکل کا استعمال کرکے چھ گھنٹے بعد قابو←  مزید پڑھیے

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے۔ حاجی عبدالوہاب گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور آج لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔  زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد نماز←  مزید پڑھیے

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس پاکستان نے 6 اکتوبر کو متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر نوٹس لیا تھا۔ سپریم←  مزید پڑھیے

معروف ادیبہ پروین عاطف 83 سال کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کرگئیں

معروف ادیبہ پروین عاطف 83 سال کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کرگئیں۔ ان کا جنم 1935ء میں گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد میں ہوا۔ ان کے والد غلام حسین تاریخ اور فارسی میں ایم اے تھے۔ عمر بھر تدریس←  مزید پڑھیے

‘امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہلِ لاہور کی محبت کا شکریہ’

فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی رونق بڑھانے کیلئے لاہور آنے والے بھارتی جوڑے، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر، نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، وہ اپنے ساتھ صرف اور←  مزید پڑھیے

گلیشئر پگھلنے سے ایشیا کو دہرا خطرہ لاحق

چینی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے چین، پاکستان اور ہند سمیت پورے ایشیا کو دہرا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا کے تیسرے بڑے گلیشئر تبت میں برفانی تودے تیزی سے ٹوٹ رہے ہیں جس←  مزید پڑھیے

دپیکا کے دوپٹے پر لکھا پیغام وائرل

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر لکھی عبارت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی وڈ کی نئی نویلی دلہن دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پر دھوم←  مزید پڑھیے

آر جے بننے والی پہلی کشمیری خاتون

 کشمیر کے ضلع بڈگام کی پہلی خاتون نے ریڈیو جوکی (آر جے) کے فرائض سنبھال لئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام کی رہائشی24 سالہ رافیا رحیم کشمیر کی پہلی خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) بن گئیں ہیں۔←  مزید پڑھیے

ممکن ہے کہ چین کی درآمدات پر مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہ پڑے، صدر ٹرمپ

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کہ کچھ اہم چیزیں فہرست سے خارج کر دی گئیں ہیں۔ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر 250 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کر←  مزید پڑھیے

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے مطابق کوئٹہ اور بولان ایکسپریس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے جو اکانومی کلاس کے لیے ہے۔ سی←  مزید پڑھیے

سی این این کے نمائندے کو ’پریس پاس‘ واپس کیا جائے، عدالت کا وائٹ ہاؤس کو حکم

امریکی ضلعی جج، ٹموتھی کیلی نے جمعے کی صبح نیٹ ورک کی استدعا پر تحریر کیا کہ ’’میں درخواست پر عبوری امتناعی حکم دیتا ہوں۔ میں حکومت کو حکم دیتا ہوں کہ وہ اجازت نامہ بحال کرے‘‘۔ ’’انتہائی غیر معمولی←  مزید پڑھیے

ایف آئی اے نے آن لائن بینک فراڈ کے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کرلیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران بینک←  مزید پڑھیے

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین بھی کرپشن کی لپٹ میں آ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، کراچی میں 2004ء میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرائے جانے کے خلاف اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف←  مزید پڑھیے

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ، لاپتا افراد کی تعداد 1000 ہوگئی

امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کے سبب لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ متاثرہ عمارتوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حکام کا کہنا←  مزید پڑھیے