ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس: جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں طاہر خان قتل کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ اور سیف سٹی کے کیمروں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کا سیف سٹی اور دارالحکومت اسلام آباد سے حاضر سروس ایس پی کے اغوا اور افغانستان میں قتل نے حکومت اور انٹیلی جنس اداروں پر کئی سوالات اٹھا دئے ہیں۔

ایسے میں طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی 7 رکنی جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن  گلفام ناصر نے کی۔

ادھر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین نے کہا کہ جے آئی ٹی جلد تحقیقات مکمل کر لے گی۔

واضح رہے کہ طاہر خان قتل کیس کی تفتیش کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جے آئی ٹی پینتالیس دنوں میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply