• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایف آئی اے نے آن لائن بینک فراڈ کے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے آن لائن بینک فراڈ کے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کرلیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون نے بتایا کہ آن لائن بینک فراڈ کے ذریعے ایبٹ آباد کے رہائشی محمد صدیق کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے منتقل کرنے کی شکایت پر تحقیقات کی گئیں۔

تحقیقات کے دوران بینک فراڈ میں ملوث ملزم آصف کی نشاندہی ہوئی جو بینک افسر بن کر فون پر صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا۔

جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو جھنگ سے گرفتار کرلیا۔

شعیب ہارون نے مزید بتایا کہ ملزم نے جعلی آئی ڈی اور یو اے این نمبر استعمال کرتے ہوئے بینک افسر بن کر فون پر متاثرہ شہری سے معلومات لیں اور دھوکہ دہی سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شعیب ہارون کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply