• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہلِ لاہور کی محبت کا شکریہ’

‘امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہلِ لاہور کی محبت کا شکریہ’

فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی رونق بڑھانے کیلئے لاہور آنے والے بھارتی جوڑے، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر، نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، وہ اپنے ساتھ صرف اور صرف محبت لے کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر فلمی و ادبی دنیا کی بڑی شخصیات ہیں، ان کے دورے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply