گلیشئر پگھلنے سے ایشیا کو دہرا خطرہ لاحق

چینی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے چین، پاکستان اور ہند سمیت پورے ایشیا کو دہرا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا کے تیسرے بڑے گلیشئر تبت میں برفانی تودے تیزی سے ٹوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے 2060 سے پہلے سیلاب اور بعد میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان گلیشئر ز سے 10 دریائوں کو پانی مل رہا ہے جس کی بدولت پورے ایشیا میں اربوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔2060 سے 2070 کے دوران ان گلیشئرز کی تعداد کم ہونے سے تازہ پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔2016 اور رواں برس اکتوبر میں 2 بڑے برفانی تودے ٹوٹ کر الگ ہونے سے بڑی تباہی آئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply