• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس پاکستان نے 6 اکتوبر کو متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر نوٹس لیا تھا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں سانحہ کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے لئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت کی جانب سے نوازشریف اور شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،  جبکہ عدالتی نوٹس کی نقل حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، دانیال عزیز، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور عابد شیر علی سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی ارسال کی گئی ۔  17جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے متاثرین کو فراہمی انصاف میں تاخیر کا نوٹس بھی لے رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply