• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مضرصحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا معاملہ: ‘اصل مسئلہ سندھ حکومت کا ہے’

مضرصحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا معاملہ: ‘اصل مسئلہ سندھ حکومت کا ہے’

کراچی: مضرصحت کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کے والد نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔ کوئی ہمیں نہیں بتارہا ہے کہ رپورٹ کب آئے گی۔

بچوں کے نانا فاروق احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لئے گئے سیمپلز کی رپورٹ فوری جاری کی جائے۔

اس موقع پر فاروق احمد نے کہا کہ پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہیں، اصل مسئلہ سندھ حکومت کا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا، وفاقی حکومت اس معاملے کا نوٹس لے۔

دوسری جانب مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو یہ بچے ہمارے بھی بچے تھے۔

مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب رات گئے بہادرآباد پہنچے اور جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت کی اور زمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت قانون اور انصاف کے تمام تقاضے پوری کر رہی ہے۔

بچوں کے والد نے کہا کہ سندھ حکومت سے شکوے دور ہوگئے امید ہے انصاف ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

مرتضی وہاب کا کہنا ہے سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے، فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply