آر جے بننے والی پہلی کشمیری خاتون

 کشمیر کے ضلع بڈگام کی پہلی خاتون نے ریڈیو جوکی (آر جے) کے فرائض سنبھال لئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام کی رہائشی24 سالہ رافیا رحیم کشمیر کی پہلی خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) بن گئیں ہیں۔ جب سے انہوں نے ریڈیو سٹیشن پر مختلف مقامی پروگراموں کی میزبانی کی ، تب سے انہیں وادی بڈگام کا ایک ممتاز نام بھی سمجھا جانے لگا ہے۔ کشمیر کے نجی ریڈیو سٹیشن پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون آر جے رافیا رحیم نے 2016 میں کشمیر یونیورسٹی کے ڈیپانمنٹ  میڈیا ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر  سے تعلیم حاصل کی۔ اس سے قبل وہ سماجی و معاشرتی مسائل پر مبنی پروگرام گڈ مارننگ جمو اینڈ کشمیر میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔  رافیا رحیم نے وہیں کی مقامی آرگنائزیشن انگلش ڈیلی میں انٹرن شپ کی، بعد میں انہوں نے ریڈیو سٹیشن میں آڈیشن دیا اور انہیں ریڈیو جوکی (آر جے) کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں رافیا رحیم نے بتایا کہ رواں سال فروری میں انہیں ریڈیو جوکی کے فرائض سر انجام دینے کے لئے چنا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بھارت کے صوبے پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے آر جے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنے پروگرام کے ذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ وہ یہی کوشش کرتی ہیں کہ ان کا پروگرام سننے کے بعد لوگوں کی پریشانی، اداسی اور تھکاوٹ دور ہوجائے۔ مختصراً یہ کہ وہ کشمیری سامعین کو تفریح فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں ان کے کام کی وجہ سے پہچانتے ہیں، اس وقت وہ خود پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply