پشاور: اب زمین خریدنی ہو یا فروخت کرنی ہو، منتقلی کےجھنجھٹ سے چھٹکارا مل گیا، پشاور میں انتقال زمین کیلیے بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ کردیا گیا،اب صرف ایک کلک پر زمین کی منتقلی ممکن ہوپائے گی۔
نہ دفاتر کے چکر ہوں گے، نہ ہی فائلوں کے انبار۔ پہلے مرحلے میں پشاور کے سڑسٹھ علاقوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔
حکومت نے پٹواریوں کو جدید لیپ ٹاپ بھی فراہم کردیے، یوں املاک کے انتقال میں اب ایک سے زائد خریداروں کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرایزڈ کیا جا سکے گا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں