میک اپ خواتین کا (اور کبھی کبھی مرد حضرات کا) سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ یہ پڑوس والی نسرین آنٹی کی عام سی دکھنے والی بیٹی شبّو کو حسن کی دیوی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عام لوگوں کی بات تو چھوڑیں، خوبصورت چہروں والے سیلیبریٹیز کو بھی میک اپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان کے پاس ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے جو انہیں ٹی وی پر اچھا نظر آنے لائق بنانے کیلئے گھنٹوں میک اپ کرنے میں گزارتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی یہ بڑی سی ٹیم بھی بری طرح ناکام ہوجاتی ہے۔
کہتے ہیں زیادہ ہے تو برا ہے۔ اسی طرح بہت زیادہ میک اپ بھی پردے پر نظر آںے والی شخصیات کو خوفناک بنا دیتا ہے بلکہ چھوٹے بچوں کو تو ڈراؤنے خواب بھی آنے لگتے ہیں۔
یہاں آپ کو پاکستان کی کچھ ایسی ہی مشہور شخصیات کی تصاویر دکھا رہے ہیں جنہوں نے میک اپ اتنی بری طرح بے عزتی کی ہے کہ اگر ان میں جان ہوتی تو لپ اسٹکس اور میک اپ بکس ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروا دیتے۔
٭ فضاء علی
فضاء علی کو بہت زیادہ میک اپ کا جنون سا ہے۔ صرف اس بار ہی نہیں بلکہ کئی بار وہ بچوں کو ڈرا چکی ہیں۔
٭ متھیرا
پاؤٹ ٹھیک ہے، جیولری اچھی ہے، ڈریس بھی خوبصورت ہے، لیکن میک اپ؟
٭ وینا ملک
اپنے برباد کیرئیر پر بہائے گئے چمکیلے آنسو۔
٭ میرا
آپ نہیں چاہیں گے کہ ان محترمہ کا تاریک گلی میں آپ سے سامنا ہو۔
٭ ریما
ریما آپ پہلے ہی بہت گوری ہیں، اس کے باوجود اتنا پاؤڈر؟
٭ احسن خان
پرفیکٹ دولہا کیلئے ایک پرفیکٹ دلہن دستیاب ہے، بونس بالوں کے ساتھ۔
٭ ساحر لودھی
اتنا سموتھ تو کوئی لڑکی بھی نہیں ہوتی، شاید کسی کارپینٹر سے رندا لگوایا ہوگا۔
٭ نرگس
چمک کہیں آپ کو اندھا نہ کردے۔
٭ میگھا
میگھا ایک قوس قزح کی طرح نظر آہی ہیں ، ایک خوفناک برے خواب میں نظر آنے والی قوس قزح کی طرح۔
٭ آمنہ شیخ
میڈم آپ کا پلاسٹک پگھل رہا ہے۔
٭ محب مرزا
مجھے لگتا ہے ان کی بیگم کو میک اپ چھپا کر رکھنا چاہئیے۔
٭ ثناء
یہ آنکھیں کسی کو بھی ڈرا سکتی ہیں۔
٭ جویریا سعود
ایک معصومانہ ڈراؤنا خواب۔
٭ ریشم
اسموکی آئیز، جنہیں بنانے کیلئے پوری ایک پینسل کی ضرورت پڑتی ہے۔
٭ صنم چوہدری
کیا آپ کو زکام ہے؟ اوہ معاف کیجئے یہ تو میک اپ ہے۔
٭ماورا حسین
یہ میک اپ اور اس پر یہ ہنسی؟
٭ صائمہ
محترمہ، اسی باڑ کے پیچھے رہیے۔
٭ عائشہ عمر
اتنا زیادہ بلش آن؟ کاش شرم بھی اتنی ہی آٹی۔
٭ نادیہ حسن
یہ میک کی کونسی قسم ہے؟ چتکبرا اسٹائل؟

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں