میٹا کی سروس تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 15کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے جنوری سے مارچ 2024 کی سہ ماہی کی آمدنی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل فروری 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ تھریڈز کو ماہانہ 13 کروڑ افراد استعمال کر رہے ہیں، یعنی بہت کم عرصے میں مزید 20 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ تھریڈز کو جولائی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ آغاز میں تو اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لوگوں نے کافی دلچسپی دکھائی مگر پھر وہ اس سے دور ہٹنے لگے۔مگر میٹا کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کی کوششیں اب رنگ لا رہی ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 2 کروڑ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں