• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وہ سبزیاں جو آپ کو کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ،جانیے

وہ سبزیاں جو آپ کو کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ،جانیے

آنتوں کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک یا ساگ زیادہ کھانے سے ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کینسرایک خطرناک بیماری ہےیہ جان لیوامرض ہےاس کاعلاج کافی مشکل اورمہنگاہےلیکن کچھ سبزپتوں والی سبزیاں ایسی ہےجواس سےبچاؤمیں مددگارہےجیسےکہ ساگ،پالک اورمیتھی کااستعمال زیادہ کرنےسےکینسرسےبچنےمیں مددملتی ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
امپرئیل کالج لندن کے سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن بی 9 یا فولیٹ سے بھرپور غذا کا استعمال آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔
یہ وٹامن سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ساگ یا بروکولی میں بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں70 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ فولیٹ کے زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں آنتوں کے کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وٹامن کے زیادہ استعمال سے آنتوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
محققین کے مطابق نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ فولیٹ آنتوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے اور غذا کے ذریعے اس کا حصول بہت آسان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وٹامن بی9 کے فوائد اس تحقیق میں ثابت ہوئے ہیں اور یہ بھی دریافت ہوا کہ فولیٹ کس حد تک کینسر کے خطرے پر اثر انداز ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ آنتوں کے کینسر کی متعدد اقسام ہیں اور مجموعی طور پر یہ دنیا بھر میں اس مرض کی تیسری سب سے عام قسم ہے، صرف برطانیہ میں ہی ہر سال45 ہزار افراد میں اس کی تشخیص ہوتی ہے۔
سبز پتوں والی سبزیوں سے ہٹ کر فولیٹ کا حصول دالوں، بیجوں، مالٹوں اور چنوں سے بھی ممکن ہے۔فولیٹ اور فولک ایسڈ خون کے سرخ خلیات بنانے میں بھی مدد فراہم کرنے والے اجزا ہیں۔
ماہرین کے مطابق تحقیق میں فولیٹ سے کینسر سے ملنے والے تحفظ پر روشنی ڈالی گئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس وٹامن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply