• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کا خاتمہ قریب ہے،خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کی پیشنگوئی

دنیا کا خاتمہ قریب ہے،خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کی پیشنگوئی

ایک پراسرار سوشل میڈیا صارف جو کہ سن 2858 میں سفر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے ، نے دنیا کے خاتمے کے بارے میں ایک خوفناک انتباہ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارف جو سوشل میڈیا پر darknesstimetravel@ کے نام سے جانا جاتا ہے، مستقبل کے واقعات کے بارے میں عجیب و غریب پیشین گوئیاں کر کے 12,000 سے زائد فالوورز حاصل کر چکا ہے۔

حال ہی میں اپنی تازہ ترین ویڈیو میں صارف نے کہا ہے کہ انسانوں کو اپنی نسل کو بچانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ دوسری دنیا سے تعلق رکھنے والے دشمن دنیا کو تباہ کرنے کیلئے زمین کی طرف سفر کررہے ہیں۔

پوسٹ جسے 30،000 سے زائد لائکس بھی مل چکے ہیں، میں صارف نے بتایا، ’ہاں! میں حقیقت میں وقت کا مسافر ہوں اور میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کیسے ختم ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس نے مزید کہا کہ ایک مخلوق زمین کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا نام The Vanguard ہے کیونکہ اسی نوع کی اس کی دشمن ایلیئنز نے اس کی دنیا تباہ کردی ہے اور اب وہ دی وینگارڈ کا پیچھا کرتے کرتے ہماری زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply