بھتہ خور لڑکی اپنی شادی کی تقریب سے گرفتار

میکسیکو میں پولیس نے فراڈ میں ملوث ایک لڑکی کو اس کی شادی کے روز تقریب سے گرفتار کرلیا۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی پولیس نے ایک نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے روز ہی تقریب میں دھاوا بول دیا، اس جوڑے پر فراڈ کا الزام تھا، پولیس نے عروسی لباس میں ملبوس دُلہن کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کا دُلہا بھاگ نکلا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میکسیکو پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دُلہن ’نینسی‘ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نینسی کو مرغی کے تاجروں سے بھتہ لینے اور 4 تاجروں کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ فرار ہونے والے نینسی کے شوہر ’دی ماؤس ‘ بھی ان ہی الزامات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ میکسیکو پولیس کا کہنا ہے کہ نینسی اور دی ماؤس کی گرفتاری سے قبل دیگر 6 افراد کو بھی اس الزام میں گرفتار کیا جاچکاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply