کیا چائنہ نمک صحت کے لیے واقعی نقصان دہ؟

چینی کھانوں میں ایک خاص قسم کے نمک اجینو موتو کا استعمال عام ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے چائنہ نمک بھی کہا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اس کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی گئی۔ اتھارٹی کے پینل کے مطابق اجینو موتو سردرد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ حاملہ خواتین کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ تو اس کا جواب امریکا کے مایو کلینک نے اپنی ایک تحقیق میں دیا ہے۔ تحقیق کے مطابق عام طور پر یہ نمک چینی کھانوں، ڈبہ بند سبزیوں، سوپ اور پراسیس گوشت کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکا کے محکمہ صحت یعنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس نمک کو بطور غذائی جز عام طور پر استعمال کے لیے محفوظ قرار دے رکھا ہے۔ اس نمک کو دہائیوں سے لوگوں کو مخصوص غذا کا عادی بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایف ڈی اے کو ایم ایس جی والی غذائی کے منفی اثرات کی متعدد رپورٹس ملی ہیں۔ اس نمک اور امراض کی علامات کے دوران تعلق کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ہے۔ مگر انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کچھ فیصد افراد کو اس نمک کے استعمال کے نتیجے میں صحت پر منفی اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ معمولی علامات کے لیے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کو چائنہ نمک والی غذائوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply