• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبر پختونخوا ؛ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کے طلبہ کیلئے تعلیم مفت کردی گئی

خیبر پختونخوا ؛ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کے طلبہ کیلئے تعلیم مفت کردی گئی

خیبر پختونخوا کے تقریباً 320 کالجز میں بی ایس اور انٹر میڈیٹ کی سطح پر تعلیم اب مفت ہو گی۔صوبائی حکومت 42 کامرس اور 275 جنرل کالجز میں زیر تعلیم طلبہ کی فیس حکومتی خزانے سے جمع کرے گی۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ صوبے کے مختلف کالجز میں میں زیر تعلیم تمام طلبہ سے لی گئی فیس بینک آف خیبر کے ذریعے واپس کر دی جائے گی۔

کامران بنگش کے مطابق رواں سال تعلیم کارڈ کے مد میں ایک ارب 5 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت اور کسان کارڈ کے بعد تعلیم کارڈ کا بھی باقاعدہ اجراء کر دیا۔

رواں سال خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا اعلان کر دیا تھا،تعلیم کارڈ کے لئے رقم بھی مختص کی گئی تھی۔

اس کے بعد تعلیم کارڈ کے حوالے سے سمری بھی منظور کی گئی تھی، لیکن بجٹ پیش ہونے کے بعد پانچ مہینے تک تعلیم کارڈ صرف اعلان تک محدود تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم صوبائی کابینہ کے 83 ویں اجلاس میں تعلیم کارڈ کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دی گئی، جس پر عملدرآمد بہت جلد شروع ہو جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply