• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران وملازمین کی بغاوت

ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران وملازمین کی بغاوت

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کے ملازمین کے ساتھ رویے کو سینئر افسران وملازمین نے ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا اور مشیر ہوا بازی کو خط تحریر کیا جس میں ادارے کے سربراہ کی دماغی حالت کو مشکوک قرا ر دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی جگہ کسی سنجیدہ اور اہل آفیسر کا تقرر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آج مزید 32 ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہتک آمیز سلوک کے معاملے پر درخواست دی جب کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کیے گئے خطوط کی تعداد 3 ہوگئی اور ائیرٹریفک کنٹرولرگلڈ بھی ڈی جی کے خلاف افسران وملازمین کے مؤقف کی تائید کرچکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو نومبر 2015 کو ڈی جی سول ایوی ایشن مقررکیا تھا اور اپنی تقرری کے بعد سے ہی ڈی جی تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھارہے ہیں اور خاص طورپر توہین آمیز اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply