• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو زینب قتل کیس کی سماعت سے روک دیا

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو زینب قتل کیس کی سماعت سے روک دیا

لاہور: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو زینب قتل کیس کی سماعت سے روک دیا.

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کی سماعت میں  تحقیقات پرعدم اطیمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  بار بار کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے  بچوں کے معاملات پرپارلیمنٹ سے ابھی تک کوئی قانون نہیں آیا۔

آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں اتوار کو ہوگی تحقیقاٹی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس ثاقب نثارکی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوں سے پولیس رہنمائی نہیں لیتی جس کےباعث ملزمان بری ہوجاتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکرخدا بخش کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کوپولیس کی تفتیشی نصاب میں شامل کرنے پرکام ہورہا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے  مزید ریمارکس دیئے کہ زینب سے زیادتی کرنے والا سیریل کلر ہے،وہ نہیں چاہتےکہ بندہ پکڑا جائے اور مقابلے میں مارا جائے ،مسئلہ حل نہ ہوا تو پولیس اور حکومت کی ناکامی ہوگی۔

جس پرایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزم کی گرفتاری کا وقت نہیں دیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو زینب کیس کی کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرتحقیقاتی ٹیم اورسربراہ پنجاب فرانزک کوطلب کرلیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس نے  لائبہ ،کائنات سمیت طیبہ تشدد کیس پر کہا کہ باربارکہا پارلیمنٹ سپریم ہے،پارلیمنٹ اورعدلیہ کاآپس میں اجنبی پن ختم کرنا ہوگا جبکہ اصلاحات کے معاملے پراراکین سے ملنےکوتیارہیں،پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں اقدامات کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply