پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

کراچی: پاکستان نے سزا پوری ہونے پر 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔ جنہیں سزا پوری ہونے پر بھارت روانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ایدھی کے مطابق رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر واہگہ باڈر کے راستے اپنے وطن روانہ ہوں گے جبکہ قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے نقد رقوم، کپڑے اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو خصوصی بس کے ذریعہ لاہور روانہ کر دیا گیا ہے اور جیل پولیس کی ٹیم بھی بس میں ماہی گیروں کے ساتھ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلا اجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں سرکاری اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply