• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی سینما تاریخ کی خوفناک ترین فلم

ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی سینما تاریخ کی خوفناک ترین فلم

سینما تاریخ کی خوفناک ترین اور آج بھی رونگٹے کھڑے کردینے والی فلم “ایگزارسٹ” ناسا کے ایک انجینئر پر آئے دہشت اور اذیت ناک حالات پر مبنی ہے۔

تاریخ میں رونالڈ ایڈوین ہنکلر کا نام بطور خلائی جہازوں کی تپش مزاحم ساخت کے دعویدارِ موجد کے طور پر درج ہے لیکن رونالڈ کی دوسری وجہِ شہرت دی ایگزارسٹ(The Exorcist) فلم ہے جو ان کے ساتھ کم عمری میں پیش آئے خوفناک سانحے پر مبنی ہے۔

اس بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ کم عمری میں رونالڈ ایڈوین پر آسیب ہوا تھا اور یہ زندگی کا وہ حصہ تھا جس پر رونالڈ نے خود 40 سال تک خاموشی اختیار رکھی 40 سال تک ناسا میں کام کرنے کے دوران ان کو خدشہ رہا کہ کہیں ان کے ماضی کا یہ راز فاش نہ ہوجائے۔

فلم کو جس کردار سے متاثر بتایا گیا اس کا نام رولینڈ ڈو اور روبن مینہم ظاہر کیا گیا جو کہ رونالڈ ایڈوین ہنکلر کے نام کی تبدیل شدہ شکل تھی اور اس جھوٹ کا سلسلہ دہائیوں تک جاری رہا رونالڈ کی زندگی کے اس پہلو سے صرف وہی لوگ واقف تھے جو ان پادریوں کے ساتھ رہے جنہوں نے رونالڈ پر سے آسیب کو رفع کیا تھا۔

بھوت پریت کا موضوع ہالی ووڈ کی فلموں میں سن 1973 سے زور پکڑگیا جب مشہور فلم ’’ دی ایگزارسٹ‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد جادو اور بدروحوں پر مبنی ڈراؤنی فلموں کا سلسلہ شروع ہو گیا امریکہ میں ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’ دی لاسٹ ایگزارسزم‘‘ یا The Last Exorcismکا کسی طور بھی تعلق سن 1973 میں ولیم فریڈکن کی کلاسیک میں شمار کی جانے والی فلم ’’ دی اگزارسٹ‘‘ سے نہیں ہے یہ پرانی فلم کا کوئی تسلسل یا اگلی قسط بھی نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پرانی فلم کا موضوع ایک لڑکی کے گرد گھومتا تھا جس پر کسی روح یا بھوت کا قبضہ ہو جاتا ہے اور ایک عیسائی مبلغ اس لڑکی کے اندر حلول کرجانے والی بد روح کا مذہبی عقائد کی روشنی میں مقابلہ کرتا ہے اسی فلم کے بعد ’’ دی اومن‘‘ سیریز کی فلمیں بنائی گئی تھیں اس سلسلے کی پہلی فلم میں مارلن برانڈو نے کام کیا تھا یہ بھی اس موضوع کے حوالے سے ایک کامیاب سیریز تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply