• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی آبدوز اپنے ہی ڈیفنس سسٹم سے ٹکرا گئی ، 55 نیول حکام ہلاک، چین کی تردید

چینی آبدوز اپنے ہی ڈیفنس سسٹم سے ٹکرا گئی ، 55 نیول حکام ہلاک، چین کی تردید

چینی جوہری آبدوز غیر ملکی بحری جہازوں کو پھنسانے کے لیے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں 55 اہلکار ہلاک ہو گئے۔برطانیہ کی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق چین کی جوہری آبدوز یلو سی میں غیر ملکی بحری جہازوں کے لیے بچھائے گئے جال یعنی زنجیر اور اینکر میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں آبدوز کے آکسیجن سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث پوری آبدوز میں زہریلی گیس پھیل گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں چینی بحریہ کے کم از کم 55 اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں آبدوز کا کپتان اور چینی بحریہ کے 21 دیگر افسران بھی شامل ہیں۔ چین کی جانب سے اس قسم کے کسی بھی حادثے کی تردید کی گئی ہے اور بیجنگ نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ انہوں نے پھنسی ہوئی آبدوز کے لیے کسی قسم کی بین الاقوامی امداد کی درخواست کی تھی۔ تاہم برطانیہ کی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی بحریہ کو حادثہ 21 اگست کے روز پیش آیا جس میں 22 افسران کے علاوہ 7 کیڈٹ آفیسر، 9 پیٹی آفیسر اور 17 سیلرز ہلاک ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply