عنایت اللہ کامران کی تحاریر
عنایت اللہ کامران
صحافی، کالم نگار، تجزیہ نگار، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سیاسی و سماجی کارکن. مختلف اخبارات میں لکھتے رہے ہیں. گذشتہ 28 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک، کئی تجزیے درست ثابت ہوچکے ہیں. حالات حاضرہ باالخصوص عالم اسلام ان کا خاص موضوع ہے. اس موضوع پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں. طنزیہ و فکاہیہ انداز میں بھی لکھتے ہیں. انتہائی سادہ انداز میں ان کی لکھی گئی تحریر دل میں اترجاتی ہے.آپ ان کی دیگر تحریریں بھی مکالمہ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں. گوگل پر "عنایت اللہ کامران" لکھ کربھی آپ ان کی متفرق تحریریں پڑھ سکتے ہیں.

ڈاکٹر ملک انور صاحب، حیات و خدمات۔۔عنائیت اللہ کامران

ڈاکٹر ملک انور صاحب ضلع میانوالی کے معروف سرجن تھے۔ نہایت مخلص اور ملنسار، پیشہ ورانہ فرائض کے حوالے سے انتہائی دیانت دار۔ بحیثیت معالج ان کی دیانت داری اور اخلاص کے واقعات ہیں جو بیان کیے  جا سکتے ہیں←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط8)۔۔۔عنایت اللہ کامران

گذشتہ سے پیوستہ: معلوم ہوا کہ تمام معاملات میں ما انزل اللّٰہ کے مطابق فیصلے نہ کرنے والے کافر، ظالم اور فاسق ہیں، اور اقامتِ دین حکومت و عدالت کی کرسیوں پر اسی طرح ضروری اور لازم ہے جس طرح←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط7)۔۔۔عنایت اللہ کامران

گذشتہ سے پیوستہ: اس آسان استدلال سے مغرب کے تمام باطل اور مادی فلسفوں کی خوب صورت طریقے سے تردید ہوجاتی ہے۔ مغرب کا کلمہ لاالٰہ الا انسان ہے، جب کہ اسلام کا کلمہ لاالٰہ الا اللہ ہے۔ مغرب کے←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط6)۔۔۔عنایت اللہ کامران

گزشتہ سے پیوستہ: قارئین کرام!یہاں تک تو یہ بات یقیناً  آپ کے سامنے واضح ہوگئی ہوگی کہ دین اور سیاست الگ الگ چیزیں نہیں ہیں بلکہ دین کا دوسرا نام ہی سیاست ہے یعنی ریاستی و حکومتی معاملات کا انتظام←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط5)۔۔۔عنایت اللہ کامران

گزشتہ سے پیوستہ: انہوں نے بادشاہوں اور حکومتوں کو اپنے دام میں بری طرح پھنسا لیا تھا،یہی نہیں اخلاقی طور پر پستیوں کی جس اتھاہ گہرائیوں اور دلدل میں یہ دھنسے ہوئے تھے وہ ناقابل بیان ہے،یہی وجہ ہے کہ←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط4)۔۔۔عنایت اللہ کامران

گزشتہ سے پیوستہ: حقیقت یہ ہے کہ انہی حضرات کے بھائی بندوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کیا اور ان کا ملبہ یہ حضرات اب بے چارے مولوی پر ڈال کر اپنے اس کام کو جاری رکھنے کے جتن←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط3)۔۔۔عنایت اللہ کامران

پاکستان قائم ہونے کے بعد انہی انگریزوں کے پروردہ ایجنٹو ں نے ہی سب سے پہلے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ میں روڑے اٹکائے،کیونکہ یہ انگریز پر ایمان لاچکے تھے،انگریز کی تہذیب و ثقافت اور نظریات ان←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط2)۔۔۔عنایت اللہ کامران

پاپائیت اور ملائیت(مولائیت): جب بھی پاکستان میں نظام مصطفیﷺ،اسلامی نظام یا حکومت الٰہیہ کے قیام کا ذکر کیا جاتا ہے سیکولرو لبرل طبقے  کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتا   ہے اور وہ لٹھ لیکر میدان میں کود پڑتا ہے،گلے پھاڑ←  مزید پڑھیے

دین،سیاست اور ملائیت (قسط1)۔۔۔عنایت اللہ کامران

مغربی تہذیب و تمدن سے مرعوب و متاثر اور اسلامی تعلیمات و ملکی ثقافت و روایات سے نا آشنا دو فیصد سے بھی کم طبقہ قیام پاکستان سے ہی یہ راگ الاپ رہا ہے کہ دین اور سیاست دو الگ←  مزید پڑھیے

سحر ہونے کو ہے۔۔عنایت اللہ کامران

2019ء بھی وداع ہوچکا، گھڑیال نے عمر کا ایک سال اور گھٹا دیا، 2020ء کا آغاز ہوچکا، دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منایا گیا لیکن پوری دنیا میں امت مسلمہ کے حقوق کی پامالی جاری ہے۔۔۔ وہ جو←  مزید پڑھیے

اردو کے نفاذ میں تاخیر کیوں؟۔۔۔۔۔عنایت اللہ کامران

قائد اعظم محمد علی جناح رح نے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا تھا، آئین پاکستان میں بھی اردو کے نفاذ کے حوالے سے دفعہ موجود ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی نفاذ اردو کے حق←  مزید پڑھیے

شاکر شجاع آبادی سرائیکی وسیب کا “شیکسپیئر ” ۔۔۔۔۔ عنایت اللہ کامران

شاکر شجاع آبادی کی شاعری میں جہاں پیار و محبت کا رنگ نظر آتا ہے وہی مزاحمتی اور ملامتی انداز بھی جھلکتا ہے. آج میری نظر سے ان کے دو قطعات گزرے ہیں، انہوں نے قلزم کو کوزے میں بند←  مزید پڑھیے

جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک اور اپوزیشن سے دوری ۔۔۔۔عنایت اللہ کامران

جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا۔۔۔ بہت سے لوگوں کے لیے  یہ بات باعث حیرت ہوگی۔۔۔ ایک ٹی وی چینل نے تو یہ جملہ فلیش کر دیا “جماعت اسلامی کا انکار۔۔۔ مولانا فضل الرحمن←  مزید پڑھیے

جدید قمری کیلنڈر اور رویت ہلال تنازعہ۔۔ حل کیا ہے؟ ۔۔۔۔عنائیت اللہ کامران

پاکستان میں بدقسمتی سے رویت ہلال کے حوالے سے اختلاف رہا ہے. ماضی میں صدر ایوب خان کے دور میں حکومت نے اپنی مرضی سے عید کرانے کی کوشش کی لیکن یہ فیصلہ تسلیم نہ کرنے والے علماء کرام کو←  مزید پڑھیے

تیز رفتاری، انجام موت مگر کس کی؟ ۔۔۔۔۔عنایت اللہ کامران

کچھ روز قبل بھکر میں ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس نے 6 بچوں کو کچل ڈالا، اس کے چند دن بعد میانوالی میں تلہ گنگ روڈ پر ایک ٹریلر نے دو بچوں کو والد سمیت روند ڈالا، اطلاعات کے←  مزید پڑھیے

مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت۔۔۔۔عنایت اللہ کامران

اسلام محبت اور امن و رواداری کا دین ہے ۔رسول اللہ ﷺ نے جب مکہ سے مدینہ شریف ہجرت فرمائی تھی تو وہاں پہنچ کر انصار و مہاجرین کے درمیان مواخات کا نظام قائم کیا تھا جس سے مہاجرین اور←  مزید پڑھیے

جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں۔۔عنائیت اللہ کامران

غریب عوام، غلام بے دام بن چکی ہے۔ آنکھوں میں سہانے سپنے سجا کر، تبدیلی کے ترانوں کی دھنوں پر مدہوش ، ملک کے فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ایک نئے نظام اور نئے پاکستان کی بنیاد کا←  مزید پڑھیے

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس ۔شہید پاکستانیوں کا خون کس کے ہاتھ پر؟۔۔۔عنائیت اللہ کامران

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید پاکستانیوں کے قاتلوں کو بھارتی سپریم کورٹ نے رہا کردیا ۔18 فروری2007 ء کو سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارتی جنونی ہندؤں نے حملہ کیاجس میں ایک رپورٹ کے مطابق 68 پاکستانی شہید ہوئے ۔ابتدا میں انڈیا←  مزید پڑھیے

قصہ ایک راج گیر کی مہارت کا۔۔۔۔عنائیت اللہ کامران

ایک راج گیر(میسن) کو اپنے شہر میں  پیٹ  کے لالے پڑ گئے۔ کئی ماہ تک اسے تلاش کے باوجود کام نہیں ملا تو کسی دور کے شہر میں اس کے ایک دوست نے یہ صورت حال معلوم ہونے پر اسے←  مزید پڑھیے

جماعت اسلامی کی طبعی عمر پوری ہو گئی ہے؟۔۔۔عنائیت اللہ کامران

  الیکشن 2018ء کے نتائج سے پہلے آوازیں اٹھ رہی تھیں کہ جماعت اسلامی کی طبعی عمر پوری ہو چکی ہے اور اب یہ ازکار رفتہ ثابت ہو چکی ہے، بہت جلد دیگر مذہبی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی بھی←  مزید پڑھیے