عظمت نواز کی تحاریر

آتے ہیں غیب سے سوال خیال میں۔۔عظمت نواز

سوشل میڈیا پر ہمہ قسم صاحبان علم اپنی عادت متواترہ سے مجبور علمی رائتہ نہایت خشوع و خضوع سے پھیلاتے ہیں ۔ گو یہ ہماری قومی عادات میں سے عادت صحیحہ ہے کہ ہم علمی خدمت میں ہرگز پیچھے نہیں←  مزید پڑھیے

ہمارے بوٹ اور مسائل دونوں کوڑے دان میں۔۔عظمت نواز

خدا معلوم اب دیوانگی کا عالم طاری ہو چکا تھا یا پھر ممکن ہے کسی کائناتی گتھی کی سوچ میں الجھا ہوا تھا یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ قومی ڈرامے کے قومی ہیرو کی بروقت موت کا رنج←  مزید پڑھیے

احوال مکالمہ دوبئی ۔۔۔ عظمت نواز

ہم سدا کے آوارہ گرد بنا میر محفل سے پوچھے کہ وہ خود دوبئی پہنچے بھی ہیں یا ابھی نندن معزرت ابھی لندن میں ہی ہیں، ابوظہبی سے دوبئی سوئے یار روانہ ہو گئے۔ مقام مطلوب پر ہم قریب ساڑھے پانچ پہنچے سکول کی سیکورٹی سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مکالماتی ھال میں پہنچ کر ہاتھوں پیروں کے طوطے چڑیا سب اڑ گئے کہ ایک پروجیکٹر، اور بیٹھنے کا انتظام سمیت کرسیوں کے پورا تھا مگر ویرانی سے کوئی ویرانی تھی۔ ہم نے سب سے پہلے اپنی سیاسی قیادت کی کرسیوں کو شمار کرنے والی عادت پوری کی اور شماریات کرسیاں کا فریضہ نبھایا جو کہ کم و بیش سو کے قریب تھیں۔ چشم نیک سے بغور دیکھا تو ہر میز پر پانی اور جوس کو موجود پا کر یک گونہ اطمینان ہوا کہ کوئی آوے نہ آوے لنگر کا انتظام یہاں بہرحال برابر ہے۔ ←  مزید پڑھیے

پارسل سے موصول ہونے والے مسائل۔۔۔عظمت نواز

کل رات گھر پہنچا تو ایک پارسل میرا منتظر تھا – کھولنے پر فلاں فلاں چار عدد کتب فلانے صاحب نے ارسال کی تھیں جنہیں دیکھ کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ کیسے کیسے اللہ والے موجود ہیں←  مزید پڑھیے

اعوان داستان۔۔۔۔عظمت نواز

اعوان وطن عزیز میں آباد ایک عظیم قوم(ہمارا یہی ماننا) ہے – خصوصاً پنجاب کے کئی اضلاع میں یہ قوم اپنی مونچھوں کی طرح پھیلی ہوئی ہے – ایک محتاط اندازے کے مطابق اس قوم کے قریباً دو کروڑ یا←  مزید پڑھیے

قاری حنیف ڈار کے آستاں پر۔۔۔۔ عظمت نواز

تھی خبر گرم    تھی کہ  انعام پدھارے دوبئی اور بروز جمعہ قاری صاحب کے حضور بہ غرض ملاقات ابوظہبی آویں گے – ہم مشتری ہشیار باش کی مانند قریب سوا دس بجے قاری صاحب کے آستانے پر لینڈ ہو گئے←  مزید پڑھیے

اے چارہ گراں اک نظر۔۔۔۔۔ عظمت نواز

ہم الحضرت بانی فیسبک و شیخہائے کھوپچہ شریف کے سامنے اپنے گوڈے تہہ کرتے ہوئے شکر گزاری کی کیفیت میں ڈبکی لگاتے ہیں کہ اس محسن دانشوران عالم و ٹھرکیان ملت کی جان گسل سعی سے ہم یہ جان پائے←  مزید پڑھیے

بینک کے ہرکارے۔۔۔عظمت نواز

جب ہمیں باوجود بعد از کوشش بسیار کوئی نوکری نہیں مل رہی تھی تو ایک مہربان نے ان دنوں ABN Amro بینک ایف سیون مرکز میں لگوا دیا – گو کہ ہم بینکاری کی الف ب سے بھی واقف نہیں←  مزید پڑھیے

فیسبکی دانشگرد۔۔۔عظمت نواز

“دوستو کچھ دن کی رخصت درکار ہے کچھ ذاتی کام نپٹانے ہیں ،کچھ یادوں کو سمیٹنا ہے، گھریلو مصروفیات کی وجہ سے بھی مشکل ہو گی، دانشوری کا سودا بھی ختم ہو ریا ۔مارکیٹ میں نیا کچھ آ نہیں ریا،←  مزید پڑھیے

بیان بارے کچھ چائے کے۔۔عظمت نواز

چائے بھی ہم  مشرقیوں کو دیگر خرابات جہاں کی مانند فرنگی جاتے جاتے عنایت کر گئے ہیں – چائے ایک نشہ ہے  مگر ویسا نشہ نہیں جیسا آج کل  اپنے میاں صاحب کی بابت انکشاف ہوا کہ وہ ایک نشہ←  مزید پڑھیے

چنن دین صاحب کا ویلنٹائن ڈے۔۔عظمت نواز

اللہ اللہ کر کے وہ دن بس آیا ہی چاہتا ہے کہ  جب ہم جو کہ  لب بستہ ہیں دلگیر ہیں  ،  اپنا سکوت زباں و احساس زیاں توڑیں گے اور پیمان وفا کی تجدید، و چند دیگر خالی آسامیوں←  مزید پڑھیے

حالات میسنیاں۔۔عظمت نواز

میسنی کے حالات سے بہت دن ہوئے یاران فیسبک کو آگاہ نہیں کیا تو ہماری دکھ کی کتھا سنیے تو ذرا، کہتی ہے میری زبان بے زباں کیا ۔۔ فی زمانہ حالات در معاملات “میسنی” نہایت ہی ناموافق چل رہے←  مزید پڑھیے

اور ولیمہ کھل گیا۔۔عظمت نواز

وطن عزیز میں بیاہ شادیوں پر ہر خاص و عام اپنی بساط کے مطابق شرکاء کو کھانا لازماً دیتا ہے – پچھلے دنوں ایک واقف کار نے ولیمہ پر بلا لیا اور ہم بھی سوئے ولیمہ چلے گئے کہ چلو←  مزید پڑھیے

پینڈو کا فسانہء دل۔عظمت نواز

اسلام آباد  شہر میں موجود ایک بینک کے تہہ خانے میں موجود ایک شعبے میں داخل ہونے کے بعد تیسری قطار کی  دوسری کرسی پر موجود چہرہ ایک ہی بار اوپر کی جانب اٹھتا ہے اور شدید قسم کا پینڈو←  مزید پڑھیے

چاچا بلو اور جمہوریت۔عظمت نواز

ہمارے ایک واقف کار ہیں نام یاد نہیں ۔۔جب سے جانت ہوں تب سے سب ان کو “چاچا بلو” کہہ کر پکارتے ہیں – ایک دفعہ طلاق واقع ہو چکی ہے اب دوسری کے ساتھ زندگی کا سفر پاٹ رہے←  مزید پڑھیے

یا قربان۔۔۔۔عظمت نواز

وطن عزیز میں ہر سال باوجود اسکے کہ بیشمار قربانیاں بڑی عید کے موقعے پر کی جاتی ہیں مگر قومی مجرد حضرت شیخ رشید پیشن گوئیاں والے کی ایک مخصوص قربانی کی خواہش ادھوری رہ جایا کرتی تھی اور وہ←  مزید پڑھیے

جہاز

دنیا مفت میں طعنے دیتی ہے کہ مسلمانوں نے آج تک ایک سوئی تو ایجاد نہیں کی اورچلے ہیں دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے-مگر راقم الحروف نے جب معلوم ، نامعلوم ،معدوم بلکہ مظلوم انسانی تاریخ کےاوراق کنگھالے تو←  مزید پڑھیے

شاپنگ

ہم شاپنگ وغیرہ کرنے پر تو قطعی طور پر ایمان نہیں رکھتے کیونکہ یہ ایک کار بے کارہے اور اگر کارآمد ہے بھی تو کار نسواں ہے، کار مرداں تو یہ کسی طور ہے ہی نہیں- مگر یہ کمینہ خصلت←  مزید پڑھیے

اماراتیوں کی عید

اماراتیوں کی عید عظمت نواز خدا کا شکر ہے کہ دیار عرب میں عجم کی نسبت ہماری تمام نہیں تو اکثر عیدیں دھندے پر ہی گزری ہیں کیونکہ کسی سیانے نے کہہ رکھا ہے “دھندے سے بڑا کوئی دھرم نہیں”←  مزید پڑھیے

روزے داروں اور روزے خوروں کی اقسام

ہماری مسلمانی کے چرچے چہار دانگ عالم میں پھیلے ہوئے ہیں۔ من حیث القوم ہماری حرکات جلیبی کی طرح سیدھی ہیں۔ ایسے چند معاملات رمضان المبارک میں دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں روزہ دار و روزہ خور مختلف فنکاریاں←  مزید پڑھیے