طارق احمد کی تحاریر
طارق احمد
طارق احمد ماہر تعلیم اور سینیئر کالم نویس ہیں۔ آپ آجکل برطانیہ میں مقیم ہیں۔

کائناتی وسعتیں /پروفیسر طارق احمد

میری اور تمہاری محبت زمیں اور آسماں کی مانند  ہے، جن کے درمیان  وسعتوں میں،صدیوں پر پھیلی مسافتوں میں زندگی اپنے انداز میں بہے جاتی ہے، دن نکلتے ہیں اور ڈھل جاتے ہیں، لوگ ملتے ہیں اور بدل جاتے ہیں،←  مزید پڑھیے

ابنارمل خواب/طارق احمد

رات ہم نے عجیب و غریب خواب دیکھا۔ کیا دیکھتے ہیں کہ  ایک بہت بڑا جنگل ہے،تاریک جنگل۔ اس جنگل کے بیچوں بیچ ایک بند جگہ ہے  اور اس بند جگہ میں انسان اور جانور آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔ غالباً ←  مزید پڑھیے

کشمیر کی بدلتی صورتحال۔۔طارق احمد

امریکہ نے پاکستان سے کہا,آپ طالبان سے بات چیت کریں۔ ان پر اپنا اثر استعمال کریں  اور ہمیں محفوظ راستہ لے کر دیں۔ اس کے بدلے آپ افغانستان میں ایک پولیس مین کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان سمجھا۔۔←  مزید پڑھیے

باس۔۔۔طارق احمد

انتہائی شریف آدمی تھے،اور سادہ دل شخص۔ ساری عمر سائیکل پر کالج آئے۔ اپنی جاب کے آخری سالوں میں فل پروفیسر بھی ہو گئے۔  دھان پان   سا بدن ، منحنی ڈھانچہ۔ کہیں کہیں تھوڑا بہت گوشت بھی نظر آ جاتا۔←  مزید پڑھیے

ایکسٹینشن کی روایت ۔۔۔طارق احمد

اس روایت کا ایک حصہ یہ ہے۔ بطور آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں اضافہ کروانا یا یہ اضافہ حاصل کرنا۔ اس روایت کا آغاز جنرل ایوب خان نے کیا۔ جنرل ایوب کو 1951 میں بطور آرمی چیف تعینات کیا←  مزید پڑھیے

میں اور امی۔۔۔۔طارق احمد

اچھا میری اپنی امی کے ساتھ بہت دوستی تھی۔ ہم چھ بہن بھائی تھے۔ تین بھائی اور تین بہنیں اور میرا نمبر تیسرا تھا۔ اس زمانے میں یہی تیسرا تھا۔ جو میری امی کے ہاتھوں میں کھیلتا تھا۔ امی سبزی←  مزید پڑھیے

تحریک انصاف کے فالوورز کا مخمصہ۔۔۔طارق احمد

اچھا تحریک انصاف کے فالوورز اور سپورٹرز کا یہ پختہ یقین ہے  کہ عمران خان پہلا وزیراعظم ہے  جس سے مقتدرہ خوفزدہ ہے۔ جو اپنی مرضی کرتا ہے  اور یہ جو نان اسٹیٹ ایکٹرز کو لے کر کاروائی  ہو رہی←  مزید پڑھیے

قرطبہ کی حسینہ۔۔۔۔طارق احمد

ہمیں ابھی تک شک ہے۔ ہمارے قدم اس ہسپانوی حسینہ کو دیکھ کر تھم گئے تھے۔ یا پھر ہم ریسٹورنٹ کی وجہ سے رکے تھے۔ بھوک بہت لگی تھی۔ اور ریسٹورنٹ کے اندر سے ترکی کھانے کی اشتعال انگیز خوشبو←  مزید پڑھیے

غرناطہ سے ناطہ۔۔طارق احمد

غرناطہ میں داخل ہوئے اور کسی نے نوٹس ہی نہیں لیا  کہ ایک اور طارق کا اندلیسیہ میں نزول ہو رہا ہے۔ پکے مکان ، تارکول کی سڑکیں، دھواں اگلتی گاڑیاں ، اونچے پلازے ، وسیع و عریض سپر مارکیٹس←  مزید پڑھیے

حکومت ریاستی آمدن بڑھانے کے لیے کیا کر رہی ہے ؟۔۔۔طارق احمد

سوال یہ نہیں حج سبسڈی کی شرعی،فلاحی یا معاشرتی حیثیت کیا ھے۔ حقیقت یہ ھے۔ حکومت کے پاس ان سبسڈیز کے لیے پیسہ ھی نہیں ھے۔ خزانہ خالی ھے۔ اور آئی  ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج لینے کے لیے←  مزید پڑھیے

سیاستدان کیا کریں۔۔۔طارق احمد

اس ملک کے تین وزرائے اعظم قتل کر دیے گئے۔ لیاقت علی خان کو بھرے جلسے میں مارا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ھوا۔ اور بے نظیر بھٹو کو چلتی سڑک پر شہید کر دیا گیا۔ ان وزرائے←  مزید پڑھیے

میرا گاؤں ۔۔۔۔طارق احمد

مغرب کی اذان ھوتی  اور ھماری دادی لالٹین جلا کر صحن میں کھلنے والے کمرے کے دروازے کی کنڈی سے ٹانگ دیتی۔ لالٹین کی روشنی سے کمرہ بھی روشن ھو جاتا اور صحن بھی جگمگا جاتا۔ گاوں کی اندھیری راتوں←  مزید پڑھیے

مقتدرہ کیسے کھیلتی ہے۔۔۔۔۔طارق احمد

مقتدرہ کے کھیل تماشے اور پراسرا طریقے سمجھنے کے لیے لمحہ موجود اور تاریخ میں سے کچھ حوالے دینا ھوں گے۔ ممکن ھے کہ آپ کے دل میں اتر جائے میری بات۔ 1۔ اصغر خان کیس میں ایف آئی  اے←  مزید پڑھیے

دوستی اور محبت کا استعارہ ۔ عطاء الحق قاسمی/طارق احمد

دوستی اور محبت کا استعارہ ۔ عطاء الحق قاسمی کچھ تیس سال سے اوپر ھو گئے۔ ھم اپنی گلی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ کھڑے تھے۔ ھم نئے نئے لیکچرار ھوئے تھے۔ اور ھمارا دوست نیا نیا ایڈیشنل ڈپٹی←  مزید پڑھیے

تیس سالہ رفاقت ۔۔۔طارق احمد

طارق جب آپ کھانے سے فارغ ہو جائیں تو مارکیٹ جا کر میرے لیے ایک ہیئر کنڈیشنر خرید لائیں ۔ یہ ایک غیر مانوس سی آواز تھی۔ جو ہماری سماعت سے ٹکرائی  تھی۔ ہم نے منہ اٹھا کر باقائدہ جگالی←  مزید پڑھیے

خوف اور سیاسی کنٹرول۔۔۔۔طارق احمد

سیاست دانوں کی اور رہنماوں کی ایک نسل ھوتی ھے۔ جو تحمل مزاج ، برد بار ، با تمیز ، با لحاظ، پر امن ، صلح کن ، مددگار ، معاون اور قوم پرست ھوتی ھے۔ آپ اس نسل کو←  مزید پڑھیے

گوری ذرا راستہ بتانا ۔۔۔۔طارق احمد

ھم جب نئے نئے برطانیہ وارد ھوئے۔ تو اکثر کہیں آتے جاتے راستہ بھول جاتے۔ یوں تو ملک انگلیشیا بہت پرانا تھا ۔ لیکن ھمارے لیے نیا تھا ۔ بلکہ نیا نکور تھا۔ اور اس نئے نویلے ملک میں ھم←  مزید پڑھیے

چند معاشی و مالیاتی اصطلاحیں اور عمران حکومت۔۔۔۔طارق احمد

1۔ تجارتی خسارہ ملکی درآمدات اور برآمدات میں فرق اگر منفی ھو۔ یعنی درآمدات زیادہ ھوں ۔ برآمدات کم ھوں ۔ تو اسے تجارتی خسارہ کہتے ھیں ۔ اس وقت پاکستان کا تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کے قریب ھے۔←  مزید پڑھیے

ڈیم فنڈ ریزنگ قومی کمپین۔۔۔طارق احمد

جناب چیف جسٹس ثاقب نثار نے فرمایا ھے۔ چندے سے ڈیم بنانا ممکن نہیں ۔ اگر ھم صرف چندے سے ڈیم بنانے کی کوشش کریں تو اس کوشش میں نو سال لگ جائیں گے۔ چناچہ ھمیں ڈیم بنانے کے لیے←  مزید پڑھیے

ایک مختصر ترین کالم ۔۔۔۔طارق احمد

جرنیلوں کی ایک کھیپ قومی مفاد میں ایک پالیسی بناتی ہے۔ جیسے کولڈ وار ، جیسے کشمیر جنگیں، جیسے کارگل، جیسے مشرقی پاکستان، جیسے افغان وار، جیسے مجاہدین جیسے طالبان، جیسے سپاہ صحابہ، جیسے لشکر جھنگوی جیسے جیش محمد، جیسے←  مزید پڑھیے