کائناتی وسعتیں /پروفیسر طارق احمد

میری اور تمہاری محبت
زمیں اور آسماں کی مانند  ہے،
جن کے درمیان  وسعتوں میں،صدیوں پر پھیلی مسافتوں میں
زندگی اپنے انداز میں بہے جاتی ہے،
دن نکلتے ہیں اور ڈھل جاتے ہیں،
لوگ ملتے ہیں اور بدل جاتے ہیں،
واقعات
کبھی اچھے کبھی بُرے
خوشیاں اور غم،دکھ اور سُکھ
روزمرہ کے جھنجھٹ
اور آنے والے دنوں کی پلاننگ
زندگی کا حصّہ ہے، اور چلتا رہتا ہے
اور میری اور تمہاری محبت
زمیں اور آسماں کے بیچ پھیلی کائنات کی مانند
زندگی کو اپنے ساتھ لگاۓ،
بڑھتی چلی جاتی ہے!

Facebook Comments

طارق احمد
طارق احمد ماہر تعلیم اور سینیئر کالم نویس ہیں۔ آپ آجکل برطانیہ میں مقیم ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply