پاکستان میں آگ کا ذمہ دار کون ؟۔۔۔نذر محمد چوہان

پاکستان میں چاروں طرف اس وقت آگ لگی ہوئی  ہے ۔ اس کی   ذ  مہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے جو ستر سال سے اس خون کی ہولی میں ملوث ہے ۔ یہ نام نہاد عاشق رسول بریانی کی پلیٹوں پر بکنے والے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ہی پالتو   ہیں، جو اب باؤلے ہو کر اپنے آقاؤں کو کاٹنے چڑھ دوڑے۔ کونسی اخلاقی بُرائی  ان  ذمہ داران نے پاکستان سے ختم کی ؟ بڑے بڑے    دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ،انتہا کا ظلم، انتہا کی بے شرمی اور ڈھٹائی ۔ حضرت محمد صلی و علیہ وصلم کے کردار سے ۱۸۰ ڈگری اُلٹ کردار اور بنے پھرتے ہیں ناموس رسالت پر گردنیں کٹوانے والے ۔ عدلیہ کیوں بے بس ہے ؟ کیو ں کہ عدلیہ بھی کمزور وکٹ پر ہے ،ضرورت کا نظریہ گلے سے لگائے  بیٹھی  ہے ۔ عدالتوں نے بھی ستر سال ڈکٹیٹر سے لے کر لینڈ مافیا تک  کو  سپورٹ کیا ۔ اس وقت ملک پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔ کسی کی کوئی  شُنوائی  نہیں ۔ پاکستانی جو باہر بیٹھے ہیں ان کی جائیدادوں پر قبضے ہیں  ۔ نظام بالکل تباہ ہو گیا ہے ۔ عمران خان نے آ کر  اس تابوت میں آخری کیل ٹھونکی اور اب دما دم مست قلندر ۔

میں تو روحانیت پر یقین رکھتا ہوں ۔ رب تعالی کی حاکمیت اور پیارے نبی کا کردار ہی میرا نسخہ حیات ہے ۔ ان مولویوں  کی اصلاح  کرنا ہو گی ۔ عمران خان جب طاقت میں آیا تو اس نے پنجاب یونیورسٹی سے جمعیت ختم کیوں نہیں کی جو اسے چند سال پہلے قتل کرنے لگی تھی ۔ ہم سب مصلحتوں کا شکار ہیں ۔  کوئی پاکستان کی خاطر کچھ کرنے کو تیار نہیں  ۔ “سانوں کی ، اسی تے اقتدار دے مزے لُٹیے “

کل  پاکستان سے ایک  سینئر بیوروکریٹ اور فیوڈل لارڈ نے مجھے واٹس ایپ پر لکھا ۔
“I am depressed to know that you are working in Targat”
یہ ہے ہماری زہنیت کا معیار ۔ حضور صلی علیہ وصلم چرواہا تھے ۔ اور ہمارے کاٹھے انگریزوں کی جعلی شوبازیاں اور ۲۲ کروڑ غریب کا استحصال ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ باتیں مدینہ کی ریاست کی ۔ جو اصل میں امریکہ ہے ۔ جسے سب مہاجرین نے ایک قوم بنایا ۔ جس نے مساوات کی بات کی ۔ جو آئی  فون چین میں ایک لڑکی گردہ بیچ کر لیتی ہے وہ یہاں زیرو  ڈاؤن پیمنٹ پر ملتا ہے ۔
پاکستان کی شدت پسندی کو توسابقہ حکمران  کہتے تھے  کہ ہم نے ختم کر دیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان اس وقت بددیانتوں  کے ہتھے چڑھا ہوا ہے ۔ چاہے وہ علیم خان ہو ، زلفی بخاری یا جہانگیر ترین ، نتیجہ وہی نکلے گا جو ہو رہا ہے ، چاروں طرف آگ ہی آگ ۔ عوام کا اب فوج پر بھی اعتبار اُٹھ گیا ہے جب سے میرے جیسے محب وطن کو غدار کہہ  کر چُپ کروانے کی ناکام کوشش کی گئی ۔خونی انقلاب کے منتظر رہیں ۔ پاکستان نے بے شک رہنا ہے اور جیتنا ہے کیونکہ یہ اللہ تعالی کی رضا ہے ۔ پاکستان پائندہ باد۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply