غیرت (سو الفاظ کی کہانی)۔۔سیف الرحمٰن ادیب

“تمہارے سارے پاپوں کی فہرست ہے میرے پاس۔”
تھانے دار ہونے کے ناطے میں نے سامنے بیٹھے نوجوان سے کہا۔
“پانچ دن پہلے راہ چلتے مسافروں کے ساتھ رات کے وقت تم نے لوٹ ماری کی۔
پرسوں رات جوئے کے اڈے سے پولیس کے آنے پر فرار ہوئے تھے۔
اور یہ بھی پتا لگا ہے کہ خفیہ طور پر ہیروئن بیچتے ہو۔
آج تم نے اپنی بہن کو ہی قتل کر دیا۔ کیوں؟”
وہ غیر لڑکے سے بات کر رہی تھی مجھے غیرت آ گئی۔”
 باقی سب تو ٹھیک تھا لیکن  لفظ “غیرت” پر مجھے بے اختیار ہنسی آ گئی۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply