خبریں کی تحاریر
خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

دنیامیں کوروناکیسزکی تعداد 19لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس لاکھ چوبیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ19 لاکھ ہزار6سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے کیسز ساڑھے پانچ ہزار کے قریب←  مزید پڑھیے

پنجاب:89قیدی اور تبلیغی جماعت کے977 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

لاہور: پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 170 کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 2826 ہوگئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورنا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 508 ہوگئی ہے جب←  مزید پڑھیے

ملتان: نشتر اسپتال کے25ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

ملتان: جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر اسپتال ملتان کے25 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق مزید 9 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہے۔ کورونا سے←  مزید پڑھیے

سرحدوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئےگائیڈلائن تیار

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسرحدوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئےگائیڈلائن تیار کرلی ہیں جن کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے امکانات، ضابطہ←  مزید پڑھیے

حج کے متعلق فیصلہ رمضان کے آخر میں ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے مطابق حج ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ رمضان کے آخر میں کیا جائے گا۔ نورالحق قادری نے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاویدخان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی←  مزید پڑھیے

پاکستان میں کورونا سے 4788 افراد متاثر، 71 ہلاک

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 71 افراد ہلاک اور 4788 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے←  مزید پڑھیے

کورونا وائرس،امریکی صدر نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی

واشنگٹن: کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل اور گوگل سے مدد مانگ لی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کے←  مزید پڑھیے

ووہان سے 76 روز بعد کرونا وائرس لاک ڈاؤن ختم، امریکی میڈیا

بیجنگ : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کےلیے 76 روز سے جاری چینی شہر ووہان کا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر←  مزید پڑھیے

یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں

برسلز: یورپی ممالک میں موجود مسلمان شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، شب بیداری کے دوران مسلمان کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت←  مزید پڑھیے

ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کی مخالفت کی پاداش میں ڈبلیو ایچ او کو کی جانے والی فنڈنگ روک دی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ملک امریکا کے صدر نے←  مزید پڑھیے

ملیریا کی دوائی سے کوئی نہیں مرتا، ٹرمپ کا اصرار

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کرونا وائرس کے خلاف ملیریا کی دوائی استعمال کرنے پر اصرار شروع کردیا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ‘ملیریا کی دوائی سے کوئی مرتا نہیں’۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے←  مزید پڑھیے

شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں میں شبِ برات کی عبادات←  مزید پڑھیے

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ

ریاض: سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی←  مزید پڑھیے

حکومت کا طبی سامان صوبوں کے بجائے ہسپتالوں کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے طبی سامان صوبوں کے بجائے براہ راست اسپتالوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بریفنگ دیتے←  مزید پڑھیے

کورونا کے دوران ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

کورونا وائرس کے بارے میں معلومات کی بہتات کی وجہ سے بہت سے لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا سوشل میڈیا سے دور رہیں گے اتنا ہی ذہنی حالت کو سکون ملے←  مزید پڑھیے

پمزہسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں←  مزید پڑھیے

کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 82 ہزار سے زائد اموات

دنیا کے 209 ممالک میں کورونا کیسز14لاکھ32 ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 82ہزار121 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 3لاکھ2 ہزار315مریض صحت یاب ہوئے تاہم 47ہزار915 متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سب سے←  مزید پڑھیے

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد2004 ہوگئی

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد2004تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 49قیدی بھی شامل ہیں اور سب سے زیادہ مریض لاہورمیں297←  مزید پڑھیے

کورونا وائرس: دنیامیں74697 افراد ہلاک، 13 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا کے 209 ممالک میں کورونا وائرس کے سبب چوہتر ہزارچھ سو ستانوے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ13 لاکھ 46 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ امریکہ میں گزشتہ 23 گھنٹوں کے دوران مزید بارہ  سو سے زائد افراد←  مزید پڑھیے

پاکستان میں کورونا سے54 افراد جاں بحق،3864متاثر

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب54 افراد جاں بحق اور 3864 متاثر ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دستیاب←  مزید پڑھیے