کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 82 ہزار سے زائد اموات

دنیا کے 209 ممالک میں کورونا کیسز14لاکھ32 ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 82ہزار121 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ 3لاکھ2 ہزار315مریض صحت یاب ہوئے تاہم 47ہزار915 متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک چارلاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو ستر افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں ایک روز میں چودہ سو سے زائد افراد کورونا سے چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر دس ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ دس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ بیالیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد کیسز ہیں اور دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں بھی دو دو ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply