• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت کا طبی سامان صوبوں کے بجائے ہسپتالوں کو دینے کا فیصلہ

حکومت کا طبی سامان صوبوں کے بجائے ہسپتالوں کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے طبی سامان صوبوں کے بجائے براہ راست اسپتالوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک چار سو اسپتالوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت کا پروگرام جمعرات سے شروع ہو گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے دوران 25 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاہم فی الحال ملک بھر میں روزانہ 3 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعطم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کا ٹیسٹ کرنے کے لیے 18 لیبارٹریاں موجود ہیں جنہیں کچھ دنوں میں 32 تک بڑھا دیا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 58 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 72 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 208 سے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2030، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں 206 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 92 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 467 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کورونا وائرس سے سندھ میں 18، پنجاب16، خیبرپختونخوا 18، اسلام آباد1، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply