• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پمزہسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

پمزہسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔

متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کورونا آئیسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دے رہے تھے اور اب نہیں دوسری جگہ آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو بتایا گیا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پمز حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے 26 مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا قومی ادارہ صحت کو بھیجا گیا تھا جن میں سے 23 افراد کا رزلٹ پازیٹو آنے کے بعد انکو مختلف جگائوں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

پمزانتظامیہ کے مطابق متاثرین میں مقامی اور دوسرے علاقوں کے افراد شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے92 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور ہلاکت ہوئی ہے۔

سندھ میں 18، پنجاب16، خیبرپختونخوا 18، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب 58 افراد جاں بحق اور 4072 متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں اس وقت کورونا کے2030، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 206، گلگت بلتستان 212 اور آزاد کشمیرمیں کورونا کے19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply