• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شام میں سہولیات سےآراستہ نابینا افراد کیلئے انوکھاگاؤں موجود

شام میں سہولیات سےآراستہ نابینا افراد کیلئے انوکھاگاؤں موجود

شام میں نابینا افراد کیلئے ایک ایسا گاؤں ڈیزائین کیا گیا ہے جو بصارت سے محروم افراد کو محفوظ اور آرام دہ اور محفوظ زندگی فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ملک شام میں نابینا افراد کے حساب سے ایک گاؤں ’النور‘ ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں تقریباً 100 خاندان آباد ہیں۔

اس گاؤں کی خاص بات یہ ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں تمام تر سہولیات دستیاب کی گئی ہیں۔

اس گاؤں کی دیواروں اور گھر کے فرش کو اس طرح ڈیزائین کیا گیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کو روز مرہ کے امور انجام دینے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

اس گاؤں میں نابینا افراد کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں دوران پرورش اور زندگی کے مختلف مراحل میں کیا حالات پیش آسکتے ہیں۔

نابینا افراد کیلئے بنائے گئے اس گاؤں میں مختلف ادارے بھی موجود ہیں جبکہ وہاں مساجد اور سکول بھی ہے جہاں نابینا افراد کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جائیں گے جبکہ بچوں کیلئے جھولوں سے مزین پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ اس گاؤں میں ایسے افراد بھی مقیم ہیں جو جنگ کے دوران قوت بصارت سے محروم ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply