• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کے لیے بری خبر، سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق ساوتھ ایسٹ اشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے،آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے، فائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائبر اپٹیکل کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی،آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک بھی متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے ٹائم میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا،مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply