• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی اداکارہ کو سترہ ارب بتیس کروڑ سے زائد ٹیکس اور ہرجانے کا نوٹس

چینی اداکارہ کو سترہ ارب بتیس کروڑ سے زائد ٹیکس اور ہرجانے کا نوٹس

بیجنگ :  فلم ورلڈوار ٹو کی چینی  اداکارہ  فین بنگ بنگ کو اربوں روپے ٹیکس  اور ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق فین چین کی جانی مانی اداکارہ ہیں اور بہت سی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں ان کی بلاک بسٹر فلموں میں ایکس مین ،ڈیز آف فیوچرپاسٹ  اور  آئیرن مین 3 کا چینی ورزن شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مگر 36 سالہ اداکارہ کافی  ماہ سے عوام کی نظروں سے غائب ہیں اور کہاجارہا تھا کہ ان  سے  اپنے ملک میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ مقامی چینی میڈیا کے مطابق  اداکارہ فین بنگ بنگ معافی بھی مانگ لی ہے  اور ان کو 17 ارب 32 کڑور سے زائد کا  ٹیکس اور جرمانے ادا کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ادھر  انکی ورلڈ وار دو پر بننے والی چینی ورژن کو بھی روک دیا گیا ہے، فلم میں بروس ویلز اور ایڈرین بروڈی  نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ تاہم فلم کی نمائش کاروکنے کا فیصلہ چینی اداکارہ فین بنگ بنگ کیخلاف ٹیکس حکام کے کریک ڈاون کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply