• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر “او آئی سی” کا ہنگامی اجلاس طلب

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر “او آئی سی” کا ہنگامی اجلاس طلب

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق او آئی سی اجلاس میں رکن ممالک کے او آئی سی میں مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔

اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جو 26 فروری کو جدہ میں ہوگا۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش کار حملے میں 45 سے زائد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز کردیے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیری طلبہ اور شہریوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply